اصحاب احمد (جلد 5) — Page 161
وو سید سرور شاہ صاحب دا توی غیر مبائع نے یکم جنوری کو کچھ سوال لکھ کر حضرت خلیفتہ المسیح ثانی کی خدمت میں برائے جواب پیش کئے جن کے حضور نے بعد از عصر جواب دیئے۔سید صاحب موصوف اچھا اثر لے کر گئے۔اسے ابتداء میں غیر مبائعین کے زیر اثر آنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کو بیعت خلافت کی توفیق عطا کی۔جب حضرت مولوی صاحب ہجرت کر کے قادیان آئے ہی تھے تو سید صاحب نے حضور کی خدمت میں بذریعہ خط عرض کیا کہ میری پہلی بیوی فوت ہو چکی ہے اور اب میں راجہ عطا محمد خان صاحب سکنہ یاڑی پورہ کے ہاں جو رشتہ کرنا چاہتا ہوں۔وہ انکار کرتے ہیں۔وہ مولوی محمد سرور شاہ صاحب کی بات مان لیں گے۔اس لئے کہ مولوی صاحب ان کے خالہ زاد بھائی ہیں۔اس لئے حضور مولوی صاحب کو دو ماہ کی رخصت عنایت فرمائیں۔چنانچہ اجازت ملی اور آپ محمد یا مین صاحب سکنہ دانہ کو ہمراہ لے کر یاڑی پورہ پہنچے اور یہ رشتہ ہو گیا۔(ص ۶،۵۷) خاکسار کے استفسار پر راجہ غلام محمد خان صاحب صدر جماعت چک ایمرچ نز دیاری پورہ (خلف حضرت راجہ عطا محمد خان صاحب) تحریر کرتے ہیں کہ مولوی صاحب محمد یا مین صاحب دا توی کی معیت میں تشریف لائے۔اس موقع پر سرینگر کے ایک نامور مخالف عالم سے باڑی پورہ میں مباحثہ ہوا جس میں اللہ تعالیٰ نے اسے بقیہ حاشیہ مستقل طور پر بورڈ نگ والے مکان میں منتقل ہو گئے۔ابتداء میں ہیڈ ماسٹر والا مکان جو بورڈنگ کے ملحق جنوب مشرق میں ہے ہمیں ملا ہوا تھا اور انداز ۱ ۱۹۱۹ء تک ہمارا قیام بورڈنگ میں ہونے کی صورت میں ہیڈ ماسٹر والے مکان ہی میں تھا۔چنانچہ حضور کے وصال کے وقت بھی ہم اسی مکان میں رہائش رکھتے تھے۔بعد میں ہماری رہائش تا انتقال مکان نزد زنانه جلسه گاه ( در سال ۱۹۲۹ء ) بورڈنگ کے شمالی حصہ میں باورچی خانہ کے بالکل ملحق جانب مغرب دو کچے کمروں میں رہی۔(اب قریب میں باورچی خانہ باقی نہیں رہا اور یہ کچھ کمرے اب تبدیل ہو چکے ہیں اور مکان پختہ کر دیا گیا ہے اور زنانہ جلسہ گاہ کے قریب والے مکان کو نقشہ مندرجہ ضمیمہ اصحاب احمد جلد اوّل میں صفحہ 1 اپر دکھلایا گیا ہے۔مؤلف ) ۱۹۲۰ء میں سید مبارک احمد صاحب کی ولادت آپ بورڈنگ کے شمالی حصہ والے مکان میں ہونا بیان فرماتی ہیں۔۱۹۰۶ء میں سپر نٹنڈنٹ ہونے کی تصدیق رسالہ تعلیم الاسلام بابت اکتوبر ۱۹۰۶ ء سے ہوتی ہے۔اس میں مرقوم ہے:۔بورڈنگ کا انتظام مولوی سید سرور شاہ (صاحب) کے سپرد ہے۔“ (ص ۱۶۸)