اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 13 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 13

۱۳ عمر میں اللہ تعالیٰ برکت دے گا۔جماعت کپورتھلہ کے صحابہ تقریباً سارے کے سارے لمبی عمر پانے والے ہوئے اس کا اندازہ حسب ذیل ہے: ام منشی عبدالرحمن صاحب مرحوم یکے از ۳۱۳ ۲ منشی فیاض علی صاحب مرحوم یکے از ۳۱۳ منشی اروڑ ا صاحب مرحوم یکے از ۳۱۳ ۱۰۰ سال ۹۵ سال زائد از ۸۰ سال ۴۔مولوی محمد حسین صاحب ساکن بھا گورائے یکے از ۳۱۳ ۷۵ سال تقریباً ۵۔حافظ امام الدین صاحب۔میاں جی نظام الدین صاحب ے۔منشی حبیب الرحمن صاحب یکے از ۳۱۳ منشی ظفر احمد صاحب یکے از ۳۱۳ ۹۔میاں محمد یوسف صاحب ۱۰۔میاں احمد حسین صاحب ۱۱۔مفتی چراغ دین صاحب ۱۲۔میاں فضل محمد صاحب میر شکار ۹۰ سال ۹۰ سال ۷۰ سال ۸۰ سال ۹۲ سال ۹۳ سال ۸۰ سال ۸۰ سال راقم نے ان تمام صحابہ کو دیکھا ہے اور ان کی عمروں میں برکت پا جانا اس امر سے اور بھی نمایاں اور اہم ہو جاتا ہے کہ ۱۹۰۰ ء کے بعد طاعون کی وباء ملک میں پھیلی۔کپورتھلہ میں بھی اس وباء نے بہت شدت اختیار کی۔مردے اٹھانے اور کفن دفن کے لئے آدمی مشکل سے ملتے تھے، روزانہ کثیر اموات ہوتی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ آپ کے سچے مرید طاعون سے محفوظ رہیں گے۔مندرجہ صدر تمام صحابہ اس وباء کے اندر موجود تھے۔خدا کے فضل نے سب کو محفوظ رکھا۔ان کے ارد گرد رہنے والے کثرت سے طاعون کا شکار ہوئے لیکن اللہ تعالیٰ کی قدرت اور شان ہے کہ کپورتھلہ کی جماعت میں ہر فرد محفوظ رہا۔کسی کا کان بھی گرم نہ ہوا۔وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ -