اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 110 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 110

11+ عذاب کی وجہ سے تکلیف ہوگی۔پس اس کی خاطر دنیا میں امن اور سکون ہوتا ہے۔مگر یہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لائے یہ تو اس عام درجہ سے بھی بالا تھے۔ان کو خدا نے آخری زمانہ کے مامور اور مرسل کا صحابی اور پھر ابتدائی صحابی بننے کی توفیق عطا فرمائی۔اور ان کی والہانہ محبت کے نظارے ایسے ہیں کہ دنیا ایسے نظارے صدیوں میں بھی دکھانے سے قاصر رہے گی۔تم میں سے بہت ہیں جو اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا عاشق سمجھتے ہیں مگر عشق کی آگ اپنے دھوئیں سے پہچانی جاتی ہے۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم نے ان کے دلوں میں سے عشق کی آگ کا جو دھواں اٹھتا دیکھا وہ اور لوگوں کے دلوں میں سے اٹھتا نہیں دیکھا۔اس لئے صرف منہ کے دعوئی پر ہم یقین نہیں کر سکتے۔بے شک ہم اتنی بات مان سکتے ہیں کہ کہنے والا اپنے نقطہ نگاہ سے اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا عاشق ہی سمجھتا ہے اور اس میں وہ جھوٹ سے کام نہیں لے رہا۔مگر موازنہ کرنا تو ہمارا کام ہے اور ہم جنہوں نے پہلوں کی محبت کے نظارے دیکھے اور بعد کے لوگوں کے دعوے بھی سنے با آسانی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ان میں سے سچا عاشق کون ہے۔ورنہ یوں تو ہر شخص اپنی محبت کو دوسروں سے فائق سمجھا ہی کرتا ہے۔مجھے وہ نظارہ نہیں بھولتا اور نہیں بھول سکتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی وفات پر ابھی چند ماہ ہی گزرے تھے کہ ایک دن باہر سے مجھے کسی نے آواز دے کر بلوایا اور خادمہ یا کسی بچے نے بتایا کہ دروازہ پر ایک آدمی کھڑا ہے اور وہ آپ کو بلا رہا ہے۔میں باہر نکلا تو منشی اروڑے خان صاحب مرحوم کھڑے تھے۔وہ بڑے تپاک سے آگے بڑھے مجھ سے مصافحہ کیا۔اور اس کے بعد انہوں نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا جہاں