اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 109 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 109

۱۰۹ لم تتغير لنا الليالي توفهم المنون ”ہمارے لئے زمانہ تبدیل نہیں ہوا۔مشکلات کے باوجود ہمیں چین ملا۔آرام حاصل ہوا اور دنیا کے دکھوں اور تکلیفوں نے ہمیں گھبراہٹ میں نہ ڈالا۔مگر جب وہ فوت ہو گئے تو ہمارے سکھ بھی تکلیفیں بن گئے اور ہمارے آرام بھی دکھ بن گئے۔وكل لنا جمر قلوب وكل ماء لنا عيون دیس اب ہمیں کسی آگ کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے دل خودا نگارا بنے ہوئے ہیں۔اور ہمیں کسی اور پانی کی ضرورت نہیں۔کیونکہ ہماری آنکھیں خود بارش برسا رہی ہیں۔یہ ایک نہایت ہی عجیب نقشہ ایک صالح بزرگ کی وفات کا ہے اور کہنے والا کہتا ہے یہ اشعار اُس مجذوب نے کہے۔اور پھر وہ وہاں سے چلا گیا۔جب دوسرے دن اس کھنڈر کو دیکھا گیا تو وہ خالی تھا اور مجذوب اس ملک کو ہی چھوڑ کر چلا گیا تھا تو یہ لوگ جنہیں خدا تعالیٰ کے انبیاء کی صحبت حاصل ہوتی ہے یہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے انبیاء کا قرب رکھتے ہیں خدا تعالیٰ کے نبیوں اور اس کے قائم کردہ خلفاء کے بعد دوسرے درجہ پر دنیا کے امن اور سکون کا باعث ہوتے ہیں۔یہ ضروری نہیں کہ ایسے لوگ بڑے لیکچرار ہوں۔یہ ضروری نہیں کہ ایسے لوگ خطیب ہوں۔یہ ضروری نہیں کہ ایسے لوگ پھر پھر کر لوگوں کو تبلیغ کرنے والے ہوں ان کا وجود ہی لوگوں کے لئے برکتوں اور رحمتوں کا موجب ہوتا ہے۔اور جب کبھی خدا تعالیٰ کی طرف سے بندوں کی نافرمانی کی وجہ سے کوئی عذاب نازل ہونے لگتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس عذاب کو روک دیتا ہے اور کہتا ہے ابھی اس قوم پر مت نازل ہو۔کیونکہ اس میں ہمارا ایسا بندہ موجود ہے جسے اس