اصحاب احمد (جلد 3) — Page 93
۹۳ نے ابھی تک احمدیت قبول نہ کی تھی۔وہ گھبرا کر اور تنگ آکر کہتے تھے کہ چلو چلیں۔بہت کچھ سُن لیا۔مگر میں ان کو ایک جانب سے ہٹا کر دوسری جانب لے جاتا۔اور چاہتا تھا کہ کسی طرح یہ کوئی کلام سُن کر احمدی ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ کی نظر دلوں پر ہوتی ہے۔ہم جلسہ کے اردگرد پھر رہے تھے کہ جناب خواجہ کمال الدین صاحب کی تقریر شروع ہوئی۔اب حکیم صاحب نے مجھے کہا کہ ہم کہیں بیٹھ جائیں۔اور تقریر سنیں۔میں خوش ہو گیا۔اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔خواجہ صاحب کی تقریر کے بعد کسی اور کی تقریر ہوئی یا نہیں مجھے یاد نہیں۔مگر شام ہونے کو آئی تھی۔کہ حکیم فضل حق صاحب نے مجھے کہا ابھی ابھی کہیں سے کارڈ لیں اور میری بیعت کا خط حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں لکھ دیں باتیں کرتے کرتے ہم ڈبی بازار میں پہنچے۔وہاں ہمارے بٹالہ کے ایک مفتی صاحب سب پوسٹ ماسٹر تھے۔اُن سے کارڈ لیا اور بیعت کی درخواست تحریر کر کے سنہری مسجد کے پاس لیٹر بکس میں ڈالی۔اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔کچھ دنوں بعد بٹالہ جانے پر میں حکیم صاحب کو حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں لے گیا۔مسجد اقصٰے میں حضور تشریف فرما تھے۔حضور نے حکیم صاحب کو میری طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ خطوط کے ذریعہ محبت بڑھانا ان سے سیکھیں۔اس وقت مجھے سمجھ آیا کہ میرے خطوط کا حضور کے دل پر اتنا اثر تھا کہ حضور نے توجہ دلائی کہ اپنے مُر شد و آقا کو عریضہ دعا بھیجتے رہنا چاہیئے۔آپ نے حضرت خلیفہ اول کے متعلق بہت مفید باتیں رقم کی ہیں جو حضور کی سیرت کے سلسلہ میں نہایت بیش قیمت اور انمول ذخیرہ کا اضافہ ہے جو مندرجہ ذیل گوشوں کو نمایاں کرتا ہے اللہ تعالیٰ سے مستقل تعلق ہونا ، ذکر الہی میں مشغولیت قرآن مجید اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق اور اس کا علم عطا ہونا ، آپ کی جاز بیت الحب والبغض والتصح للہ تحدیث بالعمة، غریب و یتیم پروری ، تلقین صبر و رضا بالقضاء مشفقانہ امتحان لینا، بائیبل کی تعظیم، تکلفات سے نفرت۔اکرام ضیف ، انکسار، کام کو عار نہ سمجھنا، پُر اُمید رہنا جانوروں سے حسن سلوک، بطلان وحدۃ الوجودیت، خدمت کا دوسروں کو موقعہ دینا، مہاراجہ سے خائف نہ ہونا بلکہ مہاراجہ کا آپ سے مرعوب ہونا ، غرباء کے السابقون بالا یمان ہونے کی حکمت، حسابا بسیرا کی لطیف تفسیر شام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل کبھی بھوکا نہ رہنا، اللہ تعالیٰ سے خائف ہونا، آپ کے خدام میں مثیل سلیمان ہونا۔انہی عنوانات سے ان ذیل