اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 289 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 289

۲۸۹ اور جماعت میں ان کے امثال پیدا کر کے ان کے نیک عمل کو جاری رکھے آمین۔خاکسار مرزا بشیر احمد ربوه آپنے اپنی وفات سے قبل سید نا حضرت امیر المؤمنین علیہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حسب ذیل کتبہ وفات کے بعد اپنی قبر پر نصب کئے جانے کی باقاعدہ تحریری اجازت اور منظوری حاصل فرمائی تھی۔چنانچہ آپ کی وصیت کے مطابق بہشتی مقبرہ میں آپ کی قبر پر حسب ذیل کتبہ نصب کیا گیا۔نقل کتبہ خاں صاحب منشی برکت علی صاحب موصی نمبر ۲۹۱۹ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم كل من عليهافان ويبقى وجه ربك ذو الجلال والاکرام خاں صاحب منشی برکت علی صاحب سابق امیر جماعت احمد یہ شملہ جو ائنٹ ناظر بیت المال انجمن احمدیہ مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے ۱۹۰۱ء میں حضور کے دست مبارک پر بیعت کی ۷ اگست ۱۹۵۸ء مطابق ۲۰ محرم ۱۳۷۸ ہجری کو بعمر تقریباً ۸۹ سال وفات پائی اور ۱۸ اپریل ۱۹۵۹ء کو یادگار بہشتی مقبرہ قادیان واقعہ ربوہ میں دفن ہوئے۔انا لله وانا اليه راجعون اے خدا بر تربیت او بارش رحمت بیار داخلش کن از کمال فضل در بیت النعيم!