اصحاب احمد (جلد 3) — Page 251
۲۵۱ جماعت شملہ میں آپ نے جو خدمات انجام دیں ان کا ایک حصہ بیان کیا جاتا ہے: (۱) آپ بیان کرتے ہیں کہ میری نظر سے گذرا که مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی یا کسی اور نے قادیان کوق سے لکھنے کی بجائے ک سے لکھا اور اس کے ثبوت میں ڈاکخانہ کی گائیڈ کا حوالہ دیا کہ اس میں بھی Q کی بجائے K استعمال کیا گیا تھا۔میں نے اس محکمہ کے ذمہ دار افسران کی توجہ دلائی تو بعد کی طباعت میں اس میں تصحیح کر دی گئی اور قادیان بجائے کے Q سے تحریر کیا گیا۔اس سال جب کہ میں دارالامان سے ٹانگہ پر واپس جارہا تھا تو ساتھ والے ٹانگہ میں دو چار دوست گفتگو کر رہے تھے۔ان میں سے ایک نے کہا کہ شملہ سے بابو برکت علی صاحب نے بہت اچھا کیا قادیان کے انگریزی ہجے درست کروائے۔وہ ڈاکخانہ کے ملازم معلوم دیتے تھے۔اُن کی گفتگو سُن کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں نے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ مجھ جیسے بیچ مدان سے بھی اس نے دینی خدمت کی ہیں۔(۲): ۱۹۰۷-۰۸ء کے اواخر میں بشمول شملہ اڑتیں جماعتوں کو انجمن ضلع قرار دیا گیا۔بقیہ حاشیہ: شملہ میں صرف گنتی کے چند دوست ہیں اور ضلع میں غالباً کوئی احمدی نہیں۔مگر سال گذشتہ میں قریب تیرہ سو روپے کے چندہ جمع کر کے انہوں ہونا چاہیئے۔اور مدت معیاد تین سال مقرر فرمائی۔چنانچہ مرکز سے اعلان ہوا کہ جن جماعتوں میں پہلے امراء مقرر ہوئے تھے وہ بھی پھر اپنے امراء تجویز کر کے منظوری حاصل کریں اور جن امراء کے تقرر کا اعلان شوری میں کیا گیا ان میں آپ کا نام بطور امیر جماعت شملہ کے شامل تھا ۲۲۔خلافت ثانیہ میں تا تقسیم ملک دلی اور نئی دلی کی جماعتیں اور ان کے امراء الگ الگ مقرر ہونے لگے تھے۔کیونکہ نئی دتی کی جماعت سرکاری ملازموں پر مشتمل تھی جن کا ایک حصہ موسم گرما میں شملہ میں منتقل ہو رہتا تھا۔سو شملہ اور نئی دتی کی ایک جماعت تھی۔: "آئینہ حق نما جواب الہامات مرزا تصنیف مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری میں حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی لکھتے ہیں کہ مولوی صاحب نے یہ جھوٹ بولا کہ محکمہ ڈاک میں قادیان کی مُہر تبدیل کرانے کی کوشش کی گئی مگر درخواست نا منظور ہوئی۔“ (ص۳)