اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 193 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 193

۱۹۳ ہوئے آپ کے پاس بیٹھ گیا اور دیکھتا رہا کہ حضور کس طرح نماز ادا فرماتے ہیں۔میں نے دیکھا کہ آپ نے اس طرح سینہ پر ہاتھ باند ھے کہ اُنگلیاں کہنی تک نہیں پہنچتی تھیں۔آپ کی گردن ذرا دائیں طرف جھکی رہتی تھی۔جب آپ قعدے میں ہوتے تو دائیں ہاتھ کی انگلیاں بند رکھتے اور جب کلمہ شہادت پڑھتے تو شہادت کی انگلی کھڑی کرتے۔جہاں تک مجھے یاد ہے۔آپ آمین بالجبر کرتے تھے۔اسی دن دوسری بات یہ پیش آئی کہ جب نماز جمعہ پڑھ چکے غالباً موسم اچھا نہیں تھا۔یا اور کوئی بات تھی۔تو یہ سوال پیدا ہوا کہ آیا عصر کی نماز جمعہ کے ساتھ جمع ہوسکتی ہے یا نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت مولوی نور الدین صاحب سے دریافت فرمایا۔آپ نے کیا جواب دیا۔وہ مجھے یاد نہیں رہا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ عصر کی نماز جمع کر کے پڑھ لو۔چنانچہ وہ دونوں نمازیں جمع کر کے ادا کی گئیں۔(۱۱): ایک دفعہ بعد نماز مغرب حضور شاه نشین پر تشریف فرما تھے کسی دوست نے عرض کیا کہ تحصیلدار صاحب علاقہ کل صبح منارہ کی تعمیر کے سلسلہ میں موقعہ دیکھنے کے لئے آرہے ہیں۔قادیان کے ہندوؤں نے مخالفت میں درخواست دی ہوئی ہے۔کہ مینارہ کی تعمیر کی اجازت نہ دی جائے۔کیونکہ اس سے ان کی بے پردگی ہوگی۔فرمایا بہت اچھا۔سارے دوستوں کو چاہئے کہ وہ ان کا استقبال کریں اور انہیں موقع دکھا دیں۔باقی یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقدر ہے کہ مینارہ ضرور تعمیر ہوگا۔اور اس کو کوئی روک نہیں سکتا۔ہم تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہیں۔چنانچہ تحصیل دار صاحب آئے اور موقع دیکھ کر چلے گئے ہیں۔: ۸ مئی ۱۹۰۳ء کو ایک اکسٹرا اسٹنٹ کمشنر اور ایک تحصیلدار صاحبان مینار کی تعمیر کے ملاحظہ کے لئے آئے حضرت اقدس سیر سے واپس آئے تو ہر دو نے ملاقات کی اور مینار کے تعلق میں تحصیلدار صاحب نے چند امور کے بارے میں استفسار کیا۔حضور نے فرمایا کہ مینارہ کی تعمیر میں ایک یہ برکت ہے کہ اس پر چڑھ کر اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے گا۔جو باعث برکت ہے۔چنانچہ اسی لئے آج کل سکھوں نے اذانیں دلوائی ہیں ( یہ طاعون کے ایام تھے اور اس سلسلہ میں بھی گفتگو ہوئی تھی ) اور مسلمانوں کو اپنے گھروں میں بلا کر قرآن شریف پڑھوایا ہے۔مینار پر روشنی کی جائے گی اور گھنٹہ لگایا جائے گا۔یہ غلط ہے کہ لوگ اس پر چار پائیاں بچھائیں گے۔یہ بھی غلط ہے کہ اس سے بے پردگی ہوگی۔ہمارے سامنے ڈپٹی