اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 620 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 620

620 مرض الموت حضرت نواب صاحب بالآ خر جس مرض سے جاں بحق ہوئے اس کے متعلق ذیل کا اعلان بہ عنوان حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کی خطرناک علالت۔سچی محبت رکھنے والے دلوں کی تڑپ کی ضرورت“ شائع ہوا: حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ بنت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تحریر فرماتی ہیں: اپنی لڑکی منصورہ بیگم کی صحت کے لئے دُعا کے واسطے میں نے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور احباب جماعت کی خدمت میں تحریک کی تھی۔آجکل اس سے بھی بڑھ کر فکر وتشویش میں میرا دل اپنے محترم شوہر نواب محمد علی خاں صاحب کی خطرناک علالت کی وجہ سے مبتلاء ہے ان کو PAPILLOMA کی وجہ سے پیشاب میں خون بکثرت آرہا ہے اور اپریشن بوجہ کمزوری اور ذیا بیطس کے ان کے لئے خطرہ کا موجب ہو گا مگر ڈاکٹر صاحبان اس مرض کا علاج بھی محض اپریشن بتلاتے ہیں اگر خون اسی طرح جاری رہا تو غالبا کروانا ہی پڑے گا۔ان کی اس بیماری کی وجہ سے مجھے شدید کرب و اضطراب ہے مہربانی فرما کر سب احباب دُعا در دول سے کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے سب بلائیں دور فرمائے اور ان کی زندگی میں خاص برکت صحت اور سلامتی کے ساتھ عطا فرمائے۔اور منصورہ بیگم کے لئے بھی دُعا فرمائیں کہ اس کا دہلی علاج کے لئے جانا خدا کی رحمت نزول کا بہانہ ہو جائے ہمارے خاندان کے کئی افراد اس وقت بیماری میں مبتلاء ہیں اور دل کو آرام اور اطمینان نہیں۔پس اس وقت ہمیں سچی محبت رکھنے والے دلوں کی تڑپ کی خاص ضرورت ہے جو خدا کے فضل وکرم کو جلد سے جلد کھینچ سکے بلاؤں کے وقت آتے ہیں اور گذر جاتے ہیں اللہ تعالیٰ فضل فرمائیگا اور اس کی رحمت سے امید ہے کہ ضرور فرمائے گا مگر ایسے وقت میں دعاؤں سے مدد کرنے والوں کی نیکی بھی خدا تعالیٰ کے حضور میں یادگار رہ جاتی ہے۔(مبارکہ ) مرض کے دوران میں دُعا کے بار بار اعلان ہوتے رہے۔ایک دفعہ آپ شملہ بھی گئے۔علاج بھی ایلو پیتھک ہومیو پیتھک وغیرہ متعد د قسم کے کئے گئے۔لیکن ۴۲۹ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی تقدیر الہی میں آخری وقت آن پہنچا تھا۔آخری ایام کے متعلق دو اعلان ذیل میں درج کرتا ہوں۔جن میں موقر الفضل میں یہ عنوان ” حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کی تشویشناک علالت مرقوم ہے: قادیان ۸ ماه تبلیغ حضرت نواب صاحب کے متعلق آج کی اطلاع یہ ہے کہ بخار