اصحاب احمد (جلد 2) — Page 421
421 رہی۔بالآخر حضرت مولوی نور الدین صاحب اور بعض اور احباب کی طرف سے اکتوبر ۹۸ء میں اشتہار شائع ہوا کہ ہم اسلام میں تفرقہ اور فتنہ پسند نہیں کرتے پس اہل اسلام حضرت اقدس کی تکفیر کے بانی مولوی محمد حسین صاحب کو مباہلہ کے لئے آمادہ کریں اور مباہلہ کے اثر کی میعا دایک سال ہوگی اور اگر اس عرصہ میں اس کا کوئی اثر ظاہر نہ ہوا تو مولوی صاحب کو ہم دو ہزار پانچ سو پچیس روپے آٹھ آنہ کی رقم بطور نشان کامیابی دے دیں گے اس کے جواب میں مولوی ابوالحسن تبتی نے ۳۱ اکتوبر ۹۸ ء کو اور محمد بخش جعفر زٹلی لاہوری نے دس نومبر ۱۹۸ء کو اشتہارات نکالے اور اس قدر دشنام طرازی کی کہ الامان والحفیظ۔ان کے جواب میں حضرت اقدس نے ایک اشتہار ۲۱ نومبر ۱۹۸ء کو شائع فرمایا اس میں ذکر فرمایا کہ میں نے دعا کی کہ اے اللہ اگر تیری نظر میں میں ایسا ہی ذلیل اور جھوٹا اور مفتری ہوں تو مجھ پر تیرہ ماہ کے اندر ذلت کی ماروارد کر اور ان لوگوں کی عزت اور وجاہت ظاہر کر تو اللہ تعالیٰ نے الہام کیا کہ میں ظالم کو ذلیل اور رسوا کروں گا اور وہ اپنے ہاتھ کاٹے گا اور ایک یہ الہام بھی درج فرمایا کہ جزَاء سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَتَرُهَقُهُمُ ذلّة - اور ۳۰ / نومبر کے اشتہار کے ذریعہ اس عرصہ میں مولوی محمد حسین صاحب اور ان کے ساتھیوں سے بحث و مباحثہ کرنے سے احتراز کرنے کی اپنی جماعت کو تلقین کی۔اللہ تعالیٰ نے اس عرصہ میں اپنا کھلا کھلا نشان ظاہر کر دیا۔مولوی صاحب نے ۱۴ راکتو بر ۱۹۸ء کو اپنے رسالہ اشاعۃ السنتہ کا ایک انگریزی ایڈیشن نکالا۔جس میں ایک طرف حضرت اقدس کے متعلق لکھا کہ آپ سوڈانی مہدی سے بھی زیادہ خطرناک ہیں اور طاقت حاصل کر کے بغاوت کریں گے کیونکہ مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ مہدی کفار کو تہ تبلیغ کرے گا۔دوسری طرف اپنے متعلق لکھا کہ میں ان تمام احادیث کو مجروح یقین کرتا ہوں اس لئے ان کی مخالفت کرتا ہوں اور شب وروز مسلمانوں کے دلوں سے اس عقیدہ کے نکالنے کے لئے کوشاں ہوں۔اس لئے مجھے لائکپور کے علاقہ میں بوجہ وفاداری کچھ مربع دئے جائیں۔یہ رسالہ حضرت اقدس کو مل گیا جس کی منافقانہ کارروائی کا حضور نے رسالہ کشف الغطاء میں ذکر فرمایا۔بعد ازاں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل خاں صاحب نے علماء پنجاب و ہند سے مولوی محمد حسین صاحب کے ان نئے عقائد کے بارہ میں فتویٰ حاصل کیا جس پر ان سب نے ان عقائد کو کفر و ضلال اور بدعت قرار دیا تھا۔جب یہ شائع کیا گیا تو جس قدر ذلت و رسوائی مولوی صاحب کی ہوئی ہوگی ہر ایک سمجھ سکتا ہے۔جیسا کہ پہلے جنوری ۹۸ء کی ڈائری سے ظاہر ہو چکا ہے۔مولوی محمد حسین صاحب نے کسی اشتہار میں حضرت نواب صاحب وغیرہ چار اشخاص کو کسی امر کے متعلق مخاطب کیا تھا۔آپ اس بارہ میں کئی ید الحکم بابت ۹۸-۱۰-۲۹ میں چھپ چکا ہے۔