اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 405 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 405

405 کے کاموں پر بے دریغ خرچ کرتے تھے۔بسا اوقات قابل امدادلوگوں کی فہرست بنوا کر ان کو روپیہ بھیجتے تھے۔جب آپ مدرسہ کے منتظم تھے جتنا روپیہ کمئی آمد کی وجہ سے درکار ہوتا تھا اپنی طرف سے خرچ کر دیتے تھے۔آپ کے تعلقات غریب وامیر سے ہمیشہ محبت اور اخوت کے تھے جب بھی کوئی اہل ضرورت اپنی ضرورت لے کر آیا والد صاحب نے حتی الامکان اس کی ضرورت کو خاطر خواہ طور پر پورا کر کے واپس کیا۔وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود کا زمانہ پایا جو کہ ابتدائی تھا سوائے حضرت مولوی نورالدین صاحب کے جن کے نواب صاحب خود ممنون تھے اور تمام کو میں نے والد صاحب کا ممنون پایا۔حضرت مولوی صاحب کی خدمت بھی والد صاحب اس طریق سے فرماتے تھے کہ آپ کے طلباء کے وظائف مقرر کئے ہوئے تھے۔سیده نواب مبار که بیگم صاحبہ فرماتی ہیں کہ غرباء پروری ہمیشہ سے آپ کا شعار تھا۔بہت سے لڑکوں کو وظائف دیئے اور تعلیم دلوائی۔شادی بیاہ کے موقعوں پر بھی غرباء کی بہت امداد کرتے مالیر کوٹلہ میں جو غریب رسوم ترک کرتا اس کی حوصلہ افزائی کے لئے اس کی لازم مدد کرتے۔یہاں قادیان میں پہلے اکثر حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ بھی اس کارخیر میں بڑے حصہ دار ہوتے۔وہ آ کر بتاتے کہ فلاں مہاجر یا طالب علم کا بیاہ شادی ہے۔یا ویسے اس کو امداد کی ضرورت ہے اور فوراً اس کے لئے سامان کیا جاتا۔خیرات کرتے وقت میں نے کسی حال میں بھی ان کو سوچتے نہیں دیکھا انہوں نے ہمیشہ اپنی وقتی حالت سے بڑھ کر خیرات کی ہے اور ہر رنگ میں کی ہے۔بنی نوع انسان کے علاوہ حیوانات سے بھی شفقت سے پیش آتے تھے۔روزانہ جانوروں کو اپنے ہاتھ سے کھلانا ان کا خاص دلچسپ مشغلہ تھا چڑیوں کے لئے چھوٹے چھوٹے ذرے روٹی کے بنائے جاتے۔بڑے جانوروں کے لئے بڑے ٹکڑے۔گلہریوں کے لئے پھل تر کاری کاٹ کر درختوں میں اٹکا دیتے۔کوے کبوتر وغیرہ سب جانور بھی خوب وقت پہچانتے تھے اور ان سے ہل سے گئے تھے۔شیروانی کوٹ میں بہت ہی عجیب نقشہ ہوتا تھا۔جس وقت ان کی ہتھیلی سے لے لے کر پرندے کھا لیتے اور ڈرتے نہ تھے۔مکرم مفتی محمد صادق صاحب فرماتے ہیں کہ نواب صاحب دل کے بھی اور بڑے حوصلہ والے تھے۔اکثر غرباء جو باہر سے قادیان آتے تھے ان کو سفر خرچ کی امداد حضرت نواب صاحب سے مل جاتی تھی۔رفاہ عام کے کام آپ نے قادیان میں بہت سے رفاہ عام کے کام سرانجام دئے۔چنانچہ مکرم میاں محمد عبد اللہ صاحب ذکر