اصحاب احمد (جلد 2) — Page 286
286 کے نام کا میں مظہر اتم ہوں یعنی ظلمی طور پر محمد اور احمد ہوں۔66 ۲۱۲ اس لئے دُخت کرام کے دوسرے لفظوں میں یہ معنی ہوئے کہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر تمام انبیاء کا مفہوم صادق آتا ہے اس لئے گویا عزیزہ امتہ الحفیظ سارے انبیاء کی بیٹی ہیں دوسرے پہلو کے ساتھ صاحبزادہ مبارک احمد کے رنگ میں اس طرح سے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے۔پانچوں جو کہ نسل سیدہ ہیں یہی ہیں پنجتن جن پر بنا ہے حضور نے جب یہ فرمایا صاحبزادہ مبارک احمد اس وقت زندہ تھے اور مبارک احمد کے سمیت پنجتن تھے لیکن جب مبارک احمد فوت ہو گئے تو اب یہ جو پنجتن کا لفظ تھا اگر مبارک احمد کے فوت ہو جانے پر عزیزہ امتہ الحفیظ ہوئی نہ ہوتی تو ایک مخالف کہ سکتا تھا کہ بتاؤ اب پنجتن کون ہیں سوخدا کے فضل سے پنجتن کے عدد کی صداقت کو بحال رکھنے کے لئے خدا کی طرف سے عزیزہ مکرمہ کا وجود مبارک احمد کے قائم مقام ظہور میں لایا گیا۔بقیہ حاشیہ: - سے تعلقات میں بہت مشکلات ہوتی ہیں میری شادی بھی دین کے لحاظ سے ایک بڑے مقدس محبوب الہی کی بیٹی سے ہوئی ہے اور اسی کی بیٹی سے تمہاری۔یہ ایک بڑا مشکل مرحلہ ہے اس کا نبھانا ۲۱۵ ۲۱۴ ۲۱۳ سوائے اللہ کے فضل کے نہیں ہوسکتا۔پہلے اللہ تعالیٰ کے حکم کی فرمان برداری که الرِّجَالُ قَوْمُوْنَ عَلَى النِّسَاءِ اور يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيكُمْ نَارًا اور حدیث كلكم راع وكلكم مسئول عن رعیتہ پر عمل ہونا چاہئے یعنی بیوی مرد کی محکوم ہو اور مرد حاکم ہو۔دوسری طرف حسن سلوک کا حکم۔اللہ تعالیٰ فرماتا (ہے) کہ اگر تم کو بیوی میں کچھ نقص بھی معلوم ہو تو میری خاطر درگزر کرو۔عَسَى أَنْ تَكْرُ هُوًا شِيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ، وَعَسَى أَنْ تُحِبُّوا شِيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَكُمْ اور حدیث خیر کم خیر کم لا هله اور پھر یہ کہ عورت پسلی سے پیدا ہوئی ہے پس اگر تم اس کو سیدھا کرنا چاہو تو یہ ٹوٹ جائے گی پس جس قدر مشکل ہے کہ ایک طرف حاکم بنو دوسری طرف حسن سلوک کرو اور یہاں تک کہ بہت سیدھے کرنے کی کوشش بھی نہ کرو۔پھر ایسے بڑے انسان کی بیٹی سے شادی تو اس سے سلوک اور بھی مشکلات میں ڈالتا ہے پس اس کی تطبیق اور طرز یہی ہوسکتی ہے کہ ایسی طرز اختیار کرو کہ بیوی تمہارے احسانات میں دب جائے حسن سلوک سے سر نہ اٹھا سکے اور محبت نشاط طبع سے تمہاری فرما بردار ہو جائے۔۔۔پس جس طرح میں مسیح کی بڑی بیٹی سے سلوک کرتا ہوں اور عزت و آداب کرتا ہوں تم کو بھی مسیح کی چھوٹی بیٹی کا ادب اور حسن سلوک کرنا چاہئے اور اس کو نبھانا چاہئے اب میں اس خط کو ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ شادی تمہارے لئے اور ہمارے لئے اللہ تعالیٰ با برکت کرے۔راقم محمد علی خاں