اصحاب احمد (جلد 2) — Page 253
253 تھے۔کہتے تھے کہ ایسا کبھی نہ ہوا تھا اس نے غضب کر دیا۔نواب صاحب کے بھائیوں کو سخت غصہ اور صدمہ تھا۔فرماتے تھے کہ میرے بھائی نے کہا کہ آپ نے کیا دیکھ کر لڑکی کو جھونک دیا ہے؟ میں نے کہا جو میں نے دیکھا ہے وہ آپ کو نظر نہیں آ سکتا۔اتنا آپ سن لیں کہ اگر شریف احمد ٹھیکرا لے کر گلیوں میں بھیک مانگ رہا ہوتا (اور دوسری جانب ایک بادشاہ رشتہ کا خواستگار ہوتا ) تب بھی شریف احمد کو ہی بیٹی دیتا۔یہ بات خود نواب صاحب نے مجھے سنائی اور میرے دل پر اس وقت ایک عجیب اثر ان کے ایمان کا ہوا تھا۔“ خیر یہ تو آپ کے اقارب کا خیال اور آپ کے ایمان کا حال تھا۔لیکن اس میں کیا شک ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نواب صاحب کی فرزندی میں ایسا وجود دیا جو مبشر اولاد میں سے ہے اور جس کے بارے میں متعد دمبشر بشارات الہیہ موجود ہیں کہ حضرت اقدس کی طرف سے جلد نکاح ہو جانے کی تحریک حضرت اقدس نے نواب صاحب کو تحریک فرمائی کہ عمر نا پائیدار کا کوئی اعتبار نہیں نکاح منسون طور پر کر دیا آپ کی ولادت سے قبل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کو یہ بشارت ملی تھی۔معمر انا نبشرك بغلام - ۱۸۳ اور اس خوش خبری کے پورا ہونے کے متعلق حضور فرماتے ہیں: ہمیں خدا تعالیٰ نے عبدالحق کی یاوہ گوئی کے جواب میں بشارت دی تھی کہ تجھے ایک لڑکا دیا جائے گا جیسا کہ ہم اسی رسالہ انوار الاسلام میں اس بشارت کو شائع بھی کر چکے ہیں۔سو الحمد اللہ والمنتہ کہ اس الہام کے مطابق ۲۷ رذی قعد ۱۳۱۲ھ مطابق ۲۴ مئی ۱۸۹۵ء میں میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا۔جس کا نام شریف احمد رکھا گیا۔" پھر فرمایا: جب یہ پیدا ہوا تھا تو اس وقت عالم کشف میں آسمان پر ایک ستارہ دیکھا تھا جس پر لکھا تھا الله ۸۵