اصحاب احمد (جلد 2) — Page 251
251 ۱۶ مارچ ۱۹۰۹ منگل آج بھی قادیان میں قیام رہا۔اور مبارکہ بیگم صاحبہ کا جہیز جس قدر ہے بہت اچھا اور کار آمد ہے۔ے ار مارچ ۱۹۰۹ء بدھ آج بھی قادیان میں قیام رہا۔۱۸ / مارچ ۱۹۰۹ء جمعرات آج میں مبارکہ بیگم صاحبہ کو ساتھ لے کر لاہور روانہ ہوا۔حضرت ام المومنین علیہا السلام نے مبارکہ بیگم صاحبہ کے ساتھ بسم اللہ دختر قدرت اللہ خاں اور بسم اللہ کی دولڑ کیاں ولیہ اور رفیعہ ساتھ کر دی ہیں۔کریمہ اور حلیمہ کو میں ساتھ لایا ہی تھا۔مرز ا خدا بخش مع اہل وعیال میں لاہور سے ساتھ لایا تھا۔رحم دین۔مددخاں صفدر بھی ساتھ آئے تھے اور ساتھ گئے۔یہ مختصر قافلہ قادیان سے کوئی دو بجے گاڑی اور یوں وغیرہ میں روانہ ہوا اور بخیریت بٹالہ پہنچا۔وہاں سے جو ریز روگاڑی فرسٹ کلاس لی گئی تھی اس میں سوار ہو گئے اور لاہور بخیر پہنچ گئے۔ہم چھ بجے شام بٹالہ سے روانہ ہو کر نو بجے لاہور پہنچے۔وہاں اسٹیشن سے ہم چلے تھے کہ اتفاقا عبد الرحمن کی آواز سنی معلوم ہوا کہ بچے شیخ عبدالرحیم کو لے کر بائیسکلوں پر سوار ہو کر لینے آئے ہیں ان سعادت مند بچوں کی اس بات سے مجھے بہت خوشی ہوئی کہ انہوں نے اپنی نئی ماں کا خوشی اور محبت سے استقبال کیا اور پھر کوٹھی پر پہنچ کر اور بھی طبیعت خوش ہوئی کیونکہ زینب نے یہ بھی نہایت عمدہ طرح سے مبارکہ بیگم صاحبہ کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔زنیب اور بچوں نے خوب کو ٹھی سجائی تھی جس سے ان کی خوشی اور محبت کا انداز ہ لگتا تھا یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ بچوں نے ان کو اپنی اصلی ماں کی طرح برتاؤ کیا فالحمد للہ علی ذالک یہ سفر قادیان سے لا ہور تک نہایت مزے سے گذرا۔۱۸۲ حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے رشتہ کی تحریک حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی شادی کا سلسلہ حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے بیان کے مطابق بوزینب بیگم صاحبہ حضرت نواب صاحب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں جو صاحبزادہ حضرت میاں شریف احمد صاحب کے عقد میں ہیں۔شیخ عبدالرحیم صاحب سے مراد مکرم بھائی عبدالرحیم صاحب حال درویش ہیں۔