اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 228 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 228

228 اونچ نیچ پر سوچ بچار کر کے اور عواقب کو زیر غور لا کر سر انجام دینا تو کل کے منافی نہیں بلکہ تو کل کا ایک اہم اور لا بدی جزو ہے۔مہر نامہ از جانب محمد علی خاں صاحب رئیس مالیر کوٹلہ خلف خاں صاحب غلام محمد خاں صاحب مرحوم رئیس مالیر کوٹلہ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم باعث تحریر آنکه چونکہ آج بتاریخ ۱۴ محرم الحرام ۱۳۲۶ ہجری مطابق ۷ ارفروری ۱۹۰۸ء بروز دوشنبہ کو میر ا عقد نکاح مبارکه بیگم دختر سید نا ومولانا وامامنا حضرت میرزا غلام احمد مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ السلام رئیس قادیان ضلع گورداسپور سے بعوض مہر مبلغ چھپن ہزار روپیہ ۵۶۰۰۰ کلدار جس کے نصف مبلغ اٹھائیس ہزار ۲۸۰۰۰ روپیہ ہوتے ہیں ہوا ہے یہ چھپن ہزار روپیہ مہر مبارکہ بیگم صاحبہ مذکور کا بطور مؤجل مقرر ہوا ہے۔جو میرے اور میرے ورثاء پر حق واجب ہے۔پس زوجہ ام مذکور جب چاہیں اس رقم کو مجھ سے یا مرے ورثاء سے وصول کر سکتی ہیں پس یہ چند کلمات مہر نامه واقرار نامہ وسند کے لکھ دئے ہیں کہ عند الحاجت کام آئیں۔المرقوم ۱۷ار فروری ۱۹۰۸ء بقلم خود محمد علی خاں خلف خانصاحب غلام محمد خاں صاحب رئیس مالیر کوٹلہ گواه شد نورالدین پسر حافظ غلام رسول قریشی فاروقی ساکن بھیرہ ضلع شاہ پور حال قادیان ضلع گورداسپور گواه شد KH Kamaluddin Pleader witness to prompt dower Rs fifty six thousand Tajuddin Acct N۔W۔Ry گواه شد گواه شد S۔Rehmatullah Ahmadi Proprietor the English ware house The Mall Lahore SimlA مکرم عرفانی صاحب بطور تحديث بالنعمته بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے مجھے تکمیل دستاویزات ضرور یہ اور خطبہ نکاح کا تاریخی موقعہ عطا فرمایا۔رجسٹر وغیرہ کو میں خود جا کر لایا اس لئے کہ ان ایام میں اس قسم کے تمام امور جو آج نظارت امور عامہ و خارجہ کرتی ہے اسی خاکسار کے عملاً سپر دتھے۔اللہ تعالیٰ کا شکر اور اس کی حمد ہے کہ مجھے اس مبارک تحریک میں اہم خدمت اور ثواب کا موقعہ دیا۔