اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 97 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 97

97 اوپر کے خط کے دوسری اور پھر اگلے صفحہ پر ذیل کا مکتوب مرقوم ہے: نحمده ونصلى على رسوله الكريم بسم الله الرحمن الرحيم مجی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالٰی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کو معلوم ہوگا کہ مولوی صاحب کے پانچ لڑکے ہو کر فوت ہو گئے ہیں اب کوئی لڑکا نہیں۔اب دوسری بیوی سے ایک لڑکی پیدا ہوئی ہے۔اس صورت میں میں نے خود اس بات پر زور دیا کہ مولوی صاحب تیسری شادی کر لیں۔چنانچہ برادری میں بھی تلاش در پیش ہے۔مگر میاں نور محمد کھیر والے کے خط سے معلوم ہوا کہ ان کی ایک نا کدخدا لڑکی ہے اور وہ بھی قریشی ہیں۔اور مولوی صاحب بھی قریشی ہیں اسلئے کچھ مضائقہ معلوم نہیں ہوتا کہ اگر وہ لڑ کی عقل اور شکل اور دوسرے لوازم زنانہ میں اچھی ہوتو وہیں مولوی صاحب کے لئے انتظام ہو جائے۔پس اس غرض سے آپ کو تکلیف دی جاتی ہے کہ آپ کوئی خاص عورت بھیج کر اس لڑکی کے تمام حالات دریافت کرا دیں اور پھر مطلع فرما دیں اور اگر وہ تجویز نہ ہو اور کوٹلہ میں آپ کی نظر میں کسی شریف کے گھر میں تعلق پیدا ہو سکے تو یہ بھی خوشی کی بات ہے کیونکہ اس صورت میں مولوی صاحب موصوف کو کوٹلہ سے ایک خاص تعلق ہو جاوے گا مگر یہ کام جلدی کا ہے اس میں اب تو قف مناسب نہیں آپ بہت جلد اس کام میں پوری توجہ کے ساتھ کارروائی فرماویں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ (۶ جون ۹۷ غیر مطبوعہ ) اس بارہ میں نواب صاحب کی طرف سے ایک مکتوب آنے پر ۲۷ جون ۱۸۹۷ء کو حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں : ا خویم مگر می حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کے لئے مجھے ابھی تک آں محب کی طرف سے کچھ تحریر نہیں آئی۔میں نے سُنا ہے کہ مولوی صاحب کی نسبت انہیں کی برادری میں سے ایک پیغام اور آیا ہے اور ایک جگہ اور ہے۔سو آپ کو یہ بھی تکلیف دی جاتی ہے کہ اگر وہ مقام جو آپ نے سوچا ہے قابل اطمینان نہ ہو یا قابل تعریف نہ ہو یا اس کا ہونا مشکل ہو تو آپ جلد اس سے مطلع فرما دیں۔تا دوسرے مقامات میں سلسلہ جنبانی کی جائے۔22