اصحاب احمد (جلد 2) — Page 53
53 کے کسی مجلسی کو بطور گواہ ٹھہرانے کے وہی خواب یا اس کے کوئی ہم شکل دکھلا دیتا ہے تب اس خواب کو دوسرے کی خواب سے قوت مل جاتی ہے۔سو بہتر ہے کہ آپ کسی اپنے دوست کو رفیق خواب کر لیں جو صلاحیت اور تقویٰ رکھتا ہو اور اس کو کہد ہیں کہ جب کوئی خواب دیکھے لکھ کر دکھلا دے اور آپ بھی لکھ کر دکھلا دیں۔تب امید ہے کہ اگر سچی خواب آئے گی تو اس کے کئی اجزاء آپ کی خواب میں اور اس رفیق کی خواب میں مشترک ہونگے اور ایسا اشتراک ہوگا کہ آپ تعجب کرینگے۔افسوس کہ اگر میرے رو برو آپ ایسا ارادہ کر سکتے تو میں غالب امید رکھتا تھا کہ کچھ عجو بہ قدرت ظاہر ہوتا۔میری حالت ایک عجیب حالت ہے بعض دن ایسے گزرتے ہیں کہ الہامات الہی بارش کی طرح برستے ہیں اور بعض پیشگوئیاں ایسی ہوتی ہیں کہ ایک منٹ کے اندر ہی پوری ہو جاتی ہیں۔اور بعض مدت دراز کے بعد پوری ہوتی ہیں۔صحبت میں رہنے والا محروم نہیں رہ سکتا۔کچھ نہ کچھ تائید الہی دیکھ لیتا ہے جو اس کی باریک بین نظر کے لئے کافی ہوتی ہے۔اب میں متواتر دیکھتا ہوں کہ کوئی امر ہونے والا ہے میں قطعا نہیں کہہ سکتا کہ وہ جلد یا دیر سے ہوگا مگر آسمان پر کچھ طیاری ہورہی ہے تا خدائے تعالیٰ بدظنوں کو ملزم اور رسوا کرے۔کوئی دن یارات کم گذرتی ہے جو مجھ کو اطمینان نہیں دیا جاتا یہی خط لکھتے لکھتے یہ الہام ہوا ہے يُحى الحق ويكشف الصدق ويخسر الخاسرون ياتي قمر الانبياء امرك يتأتى ان ربك فعّال لما يريد - يعنی حق ظاہر ہوا اور صدق کھل جائیگا اور جنہوں نے بدظنوں سے زبان اُٹھایا وہ ذلت اور رسوائی کا زبان بھی اٹھائیں گے۔نبیوں کا چاند آئیگا اور تیرا کام ظاہر ہو جائے گا تیرا رب جو چاہتا ہے کرتا ہے۔مگر میں نہیں جانتا کہ یہ کب ہوگا۔اور جو شخص جلدی کرتا ہے خدائے تعالیٰ کو اس کی ایک ذرہ بھی پرواہ نہیں۔وہ غنی ہے دوسرے کا محتاج نہیں اپنے کاموں کو حکمت اور مصلحت سے کرتا ہے۔“ مکرر میں آپ کو کہتا ہوں کہ اگر آپ چالیس روز تک میری صحبت میں آجائیں تو مجھے یقین ہے کہ میرے قرب و جوار کا اثر آپ پر پڑے اور اگرچہ میں عہد کے طور پر نہیں کہ سکتا مگر میرادل شہادت دیتا ہے کہ کچھ ظاہر ہوگا جو آپ کو کھینچ کر یقین کی طرف لے جائیگا اور میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ کچھ ہونے والا ہے۔مگر ابھی خدا تعالیٰ اپنی سنت قدیمہ سے دوگر وہ بنانے چاہتا ہے ایک وہ گروہ جو نیک ظنی کی برکت سے میری طرف آتے جاتے