اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 31 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 31

31 نہ سُن لے۔اب اس کو چاہئے کہ اگر وہ کچھ چیز ہے تو دُعا سے اس پیشگوئی کو ٹال دے۔دیکھو میری کتاب انجام آتھم صفحہ ۵۸۔یہ پیشگوئی ہے جو چو تھے لڑکے کے بارے میں کی گئی تھی۔پھر اس پیشگوئی سے اڑھائی برس بعد چوتھا لڑ کا عبدالحق کی زندگی میں ہی پیدا ہوگیا۔جس کا نام مبارک احمد رکھا گیا۔جواب تک خدا تعالیٰ کے فضل سے زندہ موجود ہے۔اگر مولوی عبدالحق نے اس لڑکے کا پیدا ہونا اب تک نہیں سنا تو اب ہم سنائے دیتے ہیں۔یہ کس قدر عظیم الشان نشان ہے کہ دونوں پہلوؤں سے سچا نکلا۔عبدالحق بھی لڑکے کے تولد تک زندہ رہا اور لڑکا بھی پیدا ہو گیا۔اور پھر یہ کہ اس بارے میں عبدالحق کی کوئی بد دعا منظور نہ ہوئی اور وہ اپنی بددعا سے میرے اس موعود دلٹر کے کا پیدا ہونا روک نہ سکا۔بلکہ بجائے ایک لڑکے کے تین لڑکے پیدا ہوئے اور دوسری طرف عبدالحق کا یہ حال ہوا کہ مباہلہ کے بعد عبدالحق کے گھر میں آج تک با وجود بارہ (۱۲) برس گذرنے کے ایک بچہ بھی پیدا نہ ہوا۔اور ظاہر ہے کہ مباہلہ کے بعد قطع نسل ہو جانا اور باوجود بارہ (۱۲) برس گذرنے کے ایک بچہ بھی پیدا نہ ہونا اور بالکل ابتر رہنا یہ بھی قہر الہی ہے اور موت کے برابر ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ شانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُط یادر ہے کہ اسی بد گوئی کے ساتھ ہی عبدالحق کے گھر میں کوئی لڑکا پیدا نہ ہوا بلکہ لا ولد اور ابتر اور اس برکت سے بالکل بے نصیب رہا اور بھائی مرگیا اور مباہلہ کے بعد بجائے لڑکا ہونے کے عزیز بھائی بھی دارالفنا میں پہنچ گیا۔اس جگہ منصفین خیال کریں اور خدا تعالیٰ سے خوف کر کے سوچیں کہ کیا یہ علم غیب کسی انسان کی طاقت میں داخل ہے کہ خود افترا کر کے کہے کہ ضرور میرے گھر میں چوتھالڑ کا پیدا ہوگا اور ضرور ہے کہ فلاں شخص اس وقت تک جیتا رہے گا۔اور پھر ایسا ہی ظہور میں آوے۔کیا دنیا میں اس کی کوئی نظیر موجود ہے کہ خدا نے کسی مفتری کی ایسی تائید کی کہ دونوں پہلوؤں سے اس کو سچا کر کے دکھلا دیا۔یعنی چوتھا لڑکا بھی دے دیا۔اور اس وقت تک اس کے دشمن کو پیشگوئی کے مطابق زندہ رہنے دیا۔اور یادر ہے کہ یہ مباہلہ کی صد ہا برکات میں سے ایک یہ برکت ہے جو مجھے دی گئی کہ خدا نے مباہلہ کے بعد تین لڑکے مجھے عطا فرمائے، یعنی شریف احمد۔مبارک احمد نصیر احمد۔اب ہم اگر عبد الحق کے ابتر ہونے کی بابت غلطی کرتے ہیں تو وہ بتلا دے کہ مباہلہ کے بعد اس کے گھر میں کتنے لڑکے پیدا ہوئے اور وہ کہاں ہیں۔ورنہ