اصحاب احمد (جلد 1) — Page 278
278 تفصیل حصہ نقشه نمبر ۴ ( منزل دوم ) ا تا ۳۔مغربی شاه نشین جہاں بالعموم سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بعد نماز مغرب مجلس میں (نشان اپر ) تشریف فرما ہوتے تھے۔حضرت مولوی عبدالکریم صاحب عام طور پر نشان ۲ پر اور حضرت مولوی نور الدین صاحب نشان ۲ / اپر اور دوسرے خاص احباب نشان ۳ پر یعنی حضور کے بائیں جانب اور باقی احباب جنوبی اور مشرقی شاہ نشین پر اور نیچے بیٹھتے تھے۔۴۔یہ دو (۲) مینار تھے جن کا نقشہ آگے ایک صفحہ پر درج کیا گیا ہے۔شمال مغربی مینا راب تک بعینہ دیوار میں موجود ہے لیکن جنوب مغربی مینار توسیع مسجد مبارک کے وقت اُٹھا دیا گیا۔-۵- کمرہ رہائش حضرت مولوی عبدالکریم صاحب۔اس کے شمالی جانب کا صحن حضرت مولوی صاحب کے استعمال میں آتا تھا۔کمرہ اور محن اب تک بعینہ موجود ہیں۔یہاں عارضی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی رہائش بھی رہی ہے۔چوبی زینہ میں جس کی تفصیل حصہ نقشہ نمبر ۳ میں زیر نمبر درج ہے۔کمرہ جس میں مولوی محمد علی صاحب رہتے تھے۔انى أحافظ كُلِّ مَنْ فِي الدّار کے الہام کے متعلق ایک نشان کا جو ذکر حقیقتہ الوحی نشان نمبر ۱۰۳ میں آتا ہے۔وہ اسی کمرہ میں ظہور پذیر ہوا تھا۔اس کمرہ کے غربی جانب پہلے کوئی دروازہ نہ ہوا کرتا تھا۔۔یہ دو مینار تھے جن کا نقشہ آگے ایک صفحہ پر درج کیا گیا ہے۔دونوں آج تک بعینہ موجود ہیں۔جنوب مشرقی الگ بعینہ قائم ہے اور شمال مشرقی دیوار کے اندر ہے۔۹۔یہاں دوسیٹرھیوں والا چوبی زینہ ہوتا تھا جو سُرخی کے نشان والے کمرہ کی چھت سے مسجد مبارک کی چھت پر جانے کیلئے استعمال ہوتا تھا۔۱۰۔یہاں پانچ سیڑھیوں والا چوبی زینہ ہوتا تھا جو گول کمرہ کی چھت سے سُرخی کے چھینٹوں والے کمرہ کی چھت پر جانے کیلئے استعمال ہوتا تھا۔نوٹ : حصہ نقشہ نمبر ۳ ٹیٹم نمبر ۷ و ۸ و نقشہ ہذا آئیٹم نمبر ۹ و ۰ میں مذکورہ زمینوں کے ذریعہ مسجد مبارک کے اندرونی حصہ سے مسجد کی چھت تک آمد و رفت ہو ا کرتی تھی۔