اصحاب احمد (جلد 1) — Page 26
26 سے خیریت ہے۔عجیب بات ہے کہ قریباً چودہ برس کا عرصہ گذرا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میری اس بیوی کو چوتھا لڑ کا پیدا ہوا ہے اور تین پہلے موجود ہیں اور یہ بھی خواب میں نے دیکھا تھا کہ اس پسر چہارم کا عقیقہ بروز دوشنبہ یعنی پیر ہوا ہے۔اور جس وقت یہ خواب دیکھی تھی اس وقت ایک بھی لڑکا نہ تھا یعنی کوئی بھی نہیں تھا اور خواب میں دیکھا تھا کہ اس بیوی سے میرے چارلڑ کے ہیں اور چاروں میری نظر کے سامنے موجود ہیں اور چھوٹے لڑکے کا عقیقہ پیر کو ہوا ہے۔اب جبکہ یہ لڑ کا یعنی مبارک احمد پیدا ہوا تو وہ خواب بھول گئے۔اور عقیقہ اتوار کے دن مقرر ہوا۔لیکن خدا کی قدرت ہے کہ اس قدر بارش ہوئی کہ اتوار میں عقیقہ کا سامان نہ ہو سکا اور ہر طرف سے حارج پیش آئی، ناچار پیر کے دن عقیقہ قرار پایا۔پھر ساتھ یاد آیا کہ قریباً چودہ برس گزر گئے کہ خواب میں دیکھا تھا کہ ایک چوتھا لڑکا پیدا ہو گا اور اس کا عقیقہ پیر کے دن ہو گا۔تب وہ اضطراب ایک خوشی کے ساتھ مبدل ہو گیا کہ کیونکر خدا تعالیٰ نے اپنی بات کو پورا کیا۔اور ہم سب زور لگا رہے تھے کہ عقیقہ اتوار کے دن ہو۔مگر کچھ بھی پیش نہ گئی اور عقیقہ پیر کو ہوا۔یہ پیشگوئی بڑی بھاری تھی کہ اس چودہ برس کے عرصہ میں یہ پیشگوئی کہ چار لڑکے پیدا ہوں گے اور پھر چہارم کا عقیقہ پیر کے دن ہوگا۔انسان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ اس مدت تک کہ چارلڑ کے پیدا ہوسکیں زندہ بھی رہیں یہ خدا کے کام ہیں مگر افسوس کہ ہماری قوم دیکھتی ہے پھر آنکھ بند کر لیتی ہے۔9 عقیقہ کے بروقت نہ ہو نیکی وجہ اور نشان الہی کا ظہور : عقیقہ کے بارے میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب تحریر فرماتے ہیں: بھائیو! میں صدق دل سے تمہیں مبارکباد دیتا ہوں کہ بہتیرے تم میں ایسے ہیں جنہوں نے آنکھیں کھولتے ہی اس پاک اور دلر با منظر کو دیکھا اور اس دغا باز جال میں پھنس کر پھر پھڑ پھڑا کر نکلنے کی تکلیف اُٹھانی نہ پڑی۔اس نعمت کی قدر کرو اور قدر یہی ہے کہ عملاً ممتاز نمونے دکھاؤ۔دیکھو بعضے جلد باز تمہاری نسبت حکم لگا چکے ہیں کہ تمہاری کمریں ڈھیلی ہو جائیں گی اور تمہارے چراغ بجھ جائیں گے۔خدا سے دُعائیں مانگو استغفار کرو اور اس سے اور بھی ترقی تقوی وطہارت میں کرو تا کہ خدا ایسے حاسدوں کے گمانوں کو باطل کرے۔بعض بد بخت ایسے بھی ہیں جن کی نسبت خدا کی کتاب میں آیا ہے۔وَلَقَدْ صَدَّق عَلَيْهِمُ