اصحاب احمد (جلد 1) — Page 25
25 میں شامل تھا یا شاید بین بین ہوگا۔واللہ علم۔۵۔اعلان عقیقہ : عقیقہ کے متعلق ذیل کا اعلان کیا گیا: عقیقہ جناب حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا عقیقہ اس آئندہ اتوار یعنی ۲۶ جون ۱۸۹۹ء کو ہوگا۔صاحبزادہ موصوف کے عقیقہ کے متعلق اخبار مذکور رقمطراز ہے:۔:عقیقه : ”حضرت صاحبزادہ مبارک احمد صاحب سلمہ ربڑ کا عقیقہ ۲۶ جون ۹۹ہ ء کو ہوا۔ہم نے عقیقہ کی خبر لکھتے وقت یہ لکھ دیا تھا کہ آئندہ اتوار یعنی ۲۶ جون ۱۸۹۹ء کو ہوگا۔اتوار کا دن تو ہم نے ٹھیک لکھا تھا۔لیکن حساب لگانے میں غلطی سے ۲۵ جون کی جگہ ۲۶ لکھا گیا۔حالانکہ اتوار کے دن ۲۵ جون تھی۔لیکن باد و باران اور دیگر وجوہات کے باعث جو پہلے سے مشیت ایزدی میں مقدر تھیں۔آخر ۲۶ جون ہی کو عقیقہ ہوا۔حضرت اقدس نے اس موقعہ پر فرمایا کہ بارہ برس ہوئے جبکہ ایک لڑکے کے عقیقہ کی پیر کے دن ہونے کی خبر اللہ تعالی نے دی تھی۔الحمد للہ بارہ برس پہلے کی بات آج ہم نے دیکھی۔“ ہے۔حضوڑا ایسے مواقع پر احباب کو قادیان آنے کی دعوت دیتے تھے۔جس سے غرض نمود و نمائش نہیں بلکہ محض یہ ہوتی تھی کہ احباب روحانی فوائد سے مستفیض ہو سکیں۔حضرت چوہدری رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر اس موقعہ پر حاضر نہ ہو سکے تو حضور نے انہیں تحریر فرمایا: افسوس کہ آپ کو عقیقہ پر رخصت نہ مل سکی۔عقیقہ ایک نشان الہی: یہ عقیقہ ایک نشان الہی تھا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب کو ۲۷ جون ۱۸۹۹ء کو تحریر فرماتے ہیں : ”میرے گھر میں پیدائش لڑکے کے وقت بہت طبیعت بگڑ گئی تھی۔مگر الحمد للہ اب ہر طرح