اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 267 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 267

266 قبر کے کتبہ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نشان کا ذکر کیا گیا ہے۔خواجہ عبدالرحمن صاحب موصوف آپ کے متعلق فرماتے ہیں: مرحوم مغفور خاکسار راقم کے دوست تھے۔بہت منکسر المزاج۔سادہ طبع انسان تھے۔زمانہ طالب علمی میں وہ اکثر قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہتے۔رنگ ان کا کالا تھا۔۔۔۔اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه واكرم نزله و أدخله الجنة۔آمين اللهم آمين۔٥ حضرت نانا جان کی طرف سے ذکر خیر : سیٹھ شیخ حسن صاحب رضی اللہ عنہ کے حالات میں ذکر کیا گیا ہے کہ حضرت نانا جان میر ناصر نواب صاحب رضی اللہ عنہ 1919ء میں چندہ کی فراہمی کے لئے دورہ پر دکن تشریف لے گئے تھے۔ان حالات کا اپنے منظوم کلام میں ذکر کرتے ہوئے آپ نے عبد الکریم صاحب کا بھی ذکر کیا ہے۔فرماتے ہیں: دو دسیٹھ صاحب نے کی میری نصرت اکثروں پر وہ لے گئے سبقت أن اللہ کی عنایت ہو ان شاد مولا کی میرے رحمت ہو رہیں ہر طرح سے وہ با مرادر ہیں ، صفحہ 4 66 ۶ میاں عبدالکریم جب عبد الکریم صاحب کی وفات کی خبر قادیان پہنچی تو حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے ۵ جنوری ۱۹۴۴ء کو خطبہ جمعہ کے بعد فرمایا: ”نماز کے بعد میں چند ایک جنازے پڑھاؤں گا۔۔دوسرا جنازہ عبدالکریم صاحب کا ہے۔عام قانون کے ماتحت میں ان ہی کا جنازہ پڑھتا ہوں۔جو یا تو جماعت کے خاص رکن ہوں یا پرانے احمدی ہوں اور حضرت مسیح موعود کے وقت میں خدمات کر چکے ہوں۔یا جن کا جنازہ پڑھنے والا کوئی احمدی نہ ہو۔لیکن ان صاحب کا اس لئے پڑھ رہا ہوں کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا زندہ معجزہ تھے۔یہ وہی صاحب ہیں جن کو باؤلے کتے نے کاٹا اور کسولی سے علاج کرانے کے بعد حملہ ہونے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا سے شفایاب ہوئے۔اب وہ فوت ہو گئے ہیں۔‘ے الراقم ۱۲/۳/۵۱ ملک صلاح الدین در ویش ( بیت الفکر ) ۳۰ هش ( دارایح) قادیان