اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 14 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 14

14 خارجہ قادیان نے مہربانی کر کے تمام مسودہ پر نظر ثانی کر کے مفید مشورے دیئے۔علاوہ ازیں اخویم مکرم چوہدری فیض احمد صاحب گجراتی نے بھی مسودات کی نقول میں پوری پوری معاونت کی۔جس سے میرا بہت سا وقت حوالجات کے نکالنے کے لئے بچ گیا۔اسی طرح اخویم مکرم مولوی محمدعبداللہ صاحب افسر لنگر خانہ اور اخویم مکرم مرزا محمد زمان صاحب دار ونه لنگر خانہ اور اخویم مکرم میر غلام رسول صاحب ہزاروی نے بھی بعض مسودات کی نقول اور کا تب کی کا پیاں پڑھنے اور نقول کا مقابلہ کرنے میں قابل قدر امداد دی۔اسی طرح اخویم مکرم دفعدار مرزا محمد عبداللہ صاحب گجراتی در ویش لائبریرین نے حوالجات کی کتابیں اور فائل مہیا کرنے میں بہت معاونت کی۔نہ دن اور رات کا خیال کیا نہ ہی تعطیلات کاغذر کیا۔اسی طرح ان کے معاون اخویم مکرم ملک ضیاء الحق صاحب دوالمیالی بھی معاونت کرتے رہے۔اس کتاب کی طباعت میں میرے لئے بہت دقتیں تھیں۔اخویم مکرم شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی مقیم لاہور نے از خود ہی دست معاونت دراز کیا اور تصاویر کا بلاک بنوانے اور کتاب کے چھپوانے پروف پڑھنے وغیرہ کا تمام کام کلیتہ خود کیا۔اور اس قدر اعانت کی کہ بیان سے باہر ہے۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء في الدنيا والآخره آخر پر میں ذیل کے احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مالی طور پر میری اعانت کی۔مکرم سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب (سکندر آباد دکن) نے ۱۹۴۷ء سے قبل غالباً ایک صد رو پی دیا تھا اور اب بھی ایک صدر و پسیہ کی امداد فرمائی ہے۔۔ے۔۱۹۴۷ء سے قبل مکرم نواب اکبر یار جنگ صاحب بالقا به حیدر آباد دکن نے غالباً ایک صد روپیہ عنایت کیا تھا۔بوقت طباعت کتاب ہذا مکرم سیٹھ عبدالحئی صاحب یاد گیر اور مکرم سیٹھ معین الدین صاحب چنتہ کنٹہ نے اخویم مولوی محمد اسمعیل صاحب وکیل یاد گیر کی تحریک سے تین صد روپیہ بطور امداد اور تین صد روپیه بطور قرض عنایت کیا۔۔۔۔مکرم مولوی محمد عبد اللہ صاحب درویش افسر لنگر خانه قادیان ( سابق متوطن دنیا پور ضلع ملتان ) نے نوے روپے بطور قرض عنایت کئے ہیں۔مکرم شیخ محبوب الہی صاحب بی۔اے ایل ایل بی لاہور ( سابق متوطن کشمیر ) نے ایک صد روپیہ بطور قرض دیا۔میرے تا یا مکرم حکیم دین محمد صاحب نے تین صد روپیہ قرض دیا ہے۔اسی طرح صدر انجمن احمد یہ قادیان کا بھی ممنون ہوں کہ جنہوں نے اس کتاب کے لئے استثنائی طور پر مجھے اڑھائی صدر و پتہ نخواہ پیشگی عنایت کی۔فجزاهم الله احسن الجزاء