اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 95 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 95

95 صاحب موصوف پر ہی پڑے گی اور پڑی۔ورنہ وہ تمام آزمودہ کا را حباب جو قادیان میں ناظر اعلیٰ کا کام کر رہے تھے یا پہلے کر چکے تھے یا کر سکتے تھے۔وہ سب ہجرت کر کے پہنچ چکے تھے۔اور مشاہدہ شاہد ہے کہ آپ کی تقرری سلسلہ کیلئے بہت مفید اور آپ کے اخلاق عالیہ کے اظہار کا بھی موجب ہوئی۔0 (6) آپ کو تالیف و اشاعت اور انسداد ارتداد کے شعبہ جات میں بھی خدمات بجالانے کا موقع ملا۔ارتداد ملکانہ کے متعلق سابقہ جلدوں میں کچھ تفصیل آچکی ہے۔وہ وقت مسلمانوں پر قیامت کا سا تھا۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:۔جب ان (مسلمانوں) کے بھائی بند ملکانے آریہ ہونے لگے تو ہم گئے۔اس زمانہ میں لاہور میں ڈھنڈورا پیٹوایا گیا۔کہ کہاں ہیں احمدی۔وہ خدمت اسلام کے دعوے کیا کرتے ہیں۔“ الفضل 29 جنوری 1935 ءص5) احمد یوں کا میدان جہاد میں اتر نا انقلاب آفرین ثابت ہوا۔اس نے کایا ہی پلٹ دی۔ہمیشہ 66 کیلئے دشمنان اسلام نے احمدیت کے زور تبلیغ کو تسلیم کر لیا۔0 اتنے میں پھر زلزلہ آیا یہ واپسی سے متعلق ہے۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کسی زلزلہ کے ساتھ ہی قادیان کی واپسی معلق ہے۔ناظر اعلیٰ کے طور پر غالباً آپ نے ستمبر 1947ء سے 9 فروری 1949 ء تک کام کیا۔9 فروری 1949ء تک آپ کے دستخط رجسٹر حاضری پر ثبت ہیں۔تقرری کا کوئی ریزولیوشن نہیں مل سکا۔(1) نواب محمد علی خاں صاحب نائب ناظر انسداد ارتداد تھے۔( اس حیثیت میں آپ کے متعلق الفضل 28 ستمبر 1923ء ص 10) الحکم رقمطراز ہے:۔صیغہ انسدادار تداد کا مرکزی کام حضرت مرزا شریف احمد صاحب اور خانصاحب میاں عبداللہ خاں صاحب کمال محنت اور دلسوزی سے کر رہے ہیں۔(21 تا 28 مئی 1923ء ص 8) چار ماہ کا عرصہ کام کرنے کا تو ہر دو حوالوں سے ہی علم ہو جاتا ہے۔یقینی طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔کہ کتنا عرصہ آپ کو خدمت بجالانے کا موقعہ ملا۔ان دنوں یوں معلوم ہوتا تھا۔کہ کسی مکان کو آگ لگی ہوئی ہے۔بجھانے میں تاخیر ہوئی تو بھی نہ بچ سکیں گے۔نہ ہمارے عزیز واقارب۔رپورٹیں آرہی ہیں۔ہدایات دی جارہی ہیں۔غیر مسلم حکام و ریاستوں کی تدابیر کا توڑ ہورہا ہے۔آئندہ بھجوانے والوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔1923ء میں حضور ایدہ اللہ تعالی کی عمر صرف پنتیس سال کی تھی جس جوش خروش اور تیزی سے آپ کام کرتے اور ہدایات جاری فرماتے تھے اس صیغہ کے افسران کو بھی ویسی ہی توجہ اور محنت کرنا لازمی امر تھا۔(ب) پہلے آپ نے ناظر اور پھر نائب ناظر تالیف واشاعت کے طور پر کام کیا۔الحکم میں مرقوم ہے۔خان صاحب محمد عبد اللہ خان صاحب ناظر تالیف و اشاعت صیغہ کے بہترین (باقی حاشیہ اگلے صفحہ پر )