اصحاب احمد (جلد 12) — Page 82
82 ہوں۔مجھے امید ہے کہ وہ تمہارے ساتھ ایسا ہی سلوک کرے گا جیسا کہ اس کے دادا نے اپنی بیوی کے ساتھ کیا۔شرافت اور بزرگوں سے وابستگی سب سے بڑا بندھن ہوتی ہے۔اللہ کرے کہ تمہارا میاں میری حسن ظنیوں کو پورا کرنے والا ہو تم دونوں نہایت پاکیزہ اور پیار و محبت کی زندگی بسر کرو۔تم دونوں ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنے رہو۔دین و دنیا کی فلاح حاصل کرو۔اللہ تعالیٰ تم کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے تمہاری زندگیاں نہایت ہموار ہوں۔اللہ تعالیٰ کی نصرت ، رحمت اور فضل کا سایہ پیہم میسر ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کے اہل وموردتم ہمیشہ بنے رہو۔حضور کی تعلیم اور ان کا اسوہ تمہارے لئے مشعل راہ ہو۔اللہ کرے تم دونوں کے جوڑ سے وہ گوہر مقصود دنیا میں ظاہر ہو جس کے آنے پر اسلامی ترقی مقدر ہے۔جس نے ایک بار پھر دنیا کو ورطہ ظلمت سے نکال کر نورانی دنیا میں بسا دینا ہے۔اللہ تعالیٰ میری ان دعاؤں کو سننے والا ہے اس نے میرے لئے انہونی کو ہونا کر کے دکھا دیا۔اس کیلئے کوئی مشکل نہیں کہ ذرہ نا چیز کو ثریا تک رفعت دے اس کے فضلوں کا کوئی ٹھکانا نہیں وہ ہر چیز پر قادر ہے۔آمین اب تم ایک نئے دور میں داخل ہورہی ہو۔اللہ کرے کہ یہ دور پہلے دور سے زیادہ مبارک ہو۔لیکن جب انسان زندگی کے ایک دور کو چھوڑ کر دوسرے میں داخل ہوتا ہے تو اس میں اس کو کئی قسم کی دقتوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ابتداء کی معمولی سی لغزش اکثر اوقات ساری عمر کی پشیمانی کا موجب ہو جاتی ہے۔اس لئے نئے دور میں قدم رکھتے ہوئے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔اب تمہارا بہت سے ایسے آدمیوں سے واسطہ پڑنا ہے جن کی طبیعت سے تم مانوس نہیں ہو۔بعض بزرگوں کیلئے اپنے خیالات اور جذبات کو قربان کرنا ہوگا اور بعض افراد کیلئے اپنی طبیعت کو مجبور کر کے پیار و محبت کے جذبات پیدا کرنے ہوں گے تا کہ نئے ماحول کے قالب میں تم اپنے آپ کو ڈھال سکو۔بہر حال یہ ایک بڑا امتحان ہے۔یہاں تم ان لوگوں میں تھیں۔جو تم کو اپنے اپنے آرام و آسائش پر مقدم رکھتے تھے۔اب تم ان لوگوں میں جارہی ہو جن کا تم کو بھی خیال رکھنا پڑے گا۔تم سمجھدار، شریف خاندان اور ماں باپ کی بیٹی ہو تم کو زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں لیکن بعض وقت یاددہانی کام آجاتی ہے۔اس لئے تمہارے فائدہ کیلئے چند باتیں تحریر کرتا ہوں۔سب سے پہلے تم کو اللہ تعالیٰ کے آگے جھک جانا چاہئے۔اس نئے دور میں کامیاب رہنے کیلئے اس سے استقامت طلب کی جائے۔اس کا یقینی نتیجہ یہ ہوگا کہ ہر مشکل کے وقت وہ تمہاری راہنمائی کیلئے آن پہنچے گا اور اپنی