اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 48 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 48

48 ایک ایسے عہد سے جکڑنے کی جس کے پورا ہونے کیلئے ابھی سالہا سال کے انتظار کی صورت در پیش ہے۔کوئی ضرورت نہیں معلوم ہوتی۔امید ہے کہ آپ ان جوابات کو مناسب سمجھ کر ابھی اس معاملہ پر زور نہ دیں گے۔والسلام خاکسار مرز امحمود احمد آپ کیلئے دعا کر رہا ہوں۔آپ تشریف لے جائیں اللہ تعالیٰ کا میاب واپس لائے۔مرزا محمود احمد والسلام خاکسار ہاں ایک نہایت ضروری امر ہے جس کیلئے آپ کے آنے تک انتظار نہیں ہوسکتا۔اس کیلئے اگر آپ چند منٹ کیلئے کسی وقت آسکیں تو گفتگو ہو جائے۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد دوبارہ تحریک اور اس کی قبولیت ایک سال تک اس بارہ میں خاموشی کے بعد آپ نے پھر ذیل کا عریضہ تحریر کیا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سیدی حضرت خلیفہ امسیح مکرم معظم سلمکم اللہ تعالی السلام علیکم۔حضور کو یاد ہوگا کہ ایک درخواست بدیں مضمون کہ اگر میرے بیٹے عبداللہ خاں کا رشتہ عزیزی امتہ الحفیظ سے منظور فرمایا جائے تو عنایت سے بعید نہ ہوگا۔جس پر از راہ کرم حضور نے تحریر فرمایا تھا ( که ) بوجوه چند در چند سر دست یه معامله ملتوی رہنا چاہئے۔جب مناسب وقت ہوگا۔تو اول آپ کو ترجیح دی جائے گی۔میں حضور کے فرمانے کے بموجب خاموش تھا۔مگر چونکہ مجھ پر اکثر ہموم و عموم کا وفور رہتا ہے۔اور صحت بھی اچھی نہیں رہتی اور رہی سہی امید کو منذر خوابوں نے توڑ دیا ہے۔جس سے دنیا سے طبیعت سرد معلوم ہوتی ہے اور زندگی کا بھروسہ کم۔پس اگر میری حیات میں یہ کام ہو جائے تو کم از کم ایک لڑکے سے تو میں بے فکر ہو جاؤں۔آج کل امتحان دینے کی وجہ سے لڑکے فارغ بھی ہیں۔اگر ان ایام فراغت میں حضور یہ رشتہ منظور فرما کر نکاح کرا دیں تو عنایت ہو اور پھر عبداللہ کم از کم پابند تو ہو جائے گا۔تو دیع بعد بلوغ ہو سکتی ہے۔امید ہے کہ حضور میری اس درخواست کو منظور فرمائیں گے۔محمد علی خاں نواب صاحب کی تحریک کو شرف قبولیت بخشا گیا۔چنانچہ حضور نے تحریر فرمایا۔