اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 26 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 26

26 زوجہ دوم کی وفات محترمہ امتہ الحمید بیگم صاحبہ سخت بیمار ہو گئیں میاں محمدعبدالرحمن خان صاحب بیان کرتے ہیں کہ:۔خالہ جان کی اس بیماری میں حضرت اقدس نے حضرت مولوی نورالدین صاحب کے ذریعہ نواب صاحب سے کہا کہ بڑے باغ میں کھلی ہوا میں جا کر رہنا مفید ہوگا باغ والے مکان میں چلے جائیں۔چنانچہ نواب صاحب خالہ جان کو وہاں لے گئے۔ان دنوں باغ کا انتظام حضرت میر ناصر نواب صاحب کے سپرد تھا۔انہوں نے باغ کی حالت بہت عمدہ بنا رکھی تھی۔حضور نے ان کو کہہ دیا کہ نواب صاحب یہاں آئے ہیں۔ان کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں۔اگر کسی قسم کا نقصان کریں تو اغماض فرما ئیں۔وہاں جو ہی کے پھول بھی تھے جو ہر روز حضور کیلئے لے جائے جاتے تھے مگر ہم صبح سویرے اٹھتے ہی تو ڑ لیا کرتے تھے۔اس عرصہ میں علاج حضرت مولوی نورالدین صاحب کا تھا۔مگر حضور خود بھی بعض دوائیں تجویز فرماتے اور ہر دس بارہ دن کے بعد خود عیادت کیلئے تشریف لاتے تھے۔جب خالہ صاحبہ فوت ہو گئیں حضور بھی تشریف لائے۔فرمایا ” مجھے تو پہلے ہی اللہ تعالیٰ نے رویا کے ذریعہ خبر دے دی تھی۔اور اس کی تفصیل بیان فرمائی اصحاب احمد جلد دوم ص 202-203) موصوفہ نے 27 نومبر 1906 ء کو بھمر بیس سال وفات پائی۔حضور نے ان کا جنازہ پڑھایا اور بوجہ موصیبہ ہونے کے بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئیں۔مرحومہ کے بطن سے کوئی اولاد نہ تھی۔لیکن وہ اپنے سوتیلے بچوں سے بہت شفقت کا سلوک کرتی تھیں۔حضور مرحومہ کا خاص خیال رکھتے تھے۔میاں محمد عبد اللہ خاں صاحب بیان کرتے تھے کہ حضور جب بھی سفر سے تشریف لاتے تو بالعموم خود ہی ملنے کیلئے تشریف لے آتے“ (اصحاب احمد جلد دوم ص 210) میاں محمد عبدالرحمن خان صاحب جب 1904ء میں لاہور میں بیمار ہو گئے تو حضرت نواب صاحب کو وہاں رکنا پڑا۔میاں صاحب موصوف بیان کرتے ہیں کہ :۔اس عرصہ میں حضرت اقدس قادیان میں ہمارے گھر کی ضروریات کا ہر طرح خیال رکھتے اور ہمارے ہاں خود جا کر روزانہ گھر کے حالات سے اطلاع دیتے“ (اصحاب احمد جلد دوم ص 133) حضور رقم فرماتے ہیں۔میں نے ایک خواب دیکھا میں نے آپ کی بیگم سعیدہ امتہ الحمید بیگم کو خواب میں دیکھا کہ جیسے