اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 134 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 134

134 لیکن پھر مجھے بلا کر کہا کہ ملاقات کرا دو مبادا دل شکنی ہو۔وفات کے سال آپ نہایت کمزور ہو چکے تھے۔بعض اوقات آپ گفتگو کرنے کے قابل بھی نہ ہوتے۔ایک بزرگ آئے جوا قارب میں سے بھی تھے اور بے تکلف بھی اور نبض دیکھ کر کہنے لگے کون کہتا ہے آپ بیمار ہیں۔فرمایا بخار نہیں بلکہ دل کی تکلیف ہے۔آپ نے باوجود تکلیف کے نہ برا منایا۔نہ معذرت چاہی آخر حضرت بیگم صاحبہ کے کہنے پر میں نے ملاقاتی کو رخصت کیا۔یتامی ، بیکسوں، غرباء اور غریب طالب علموں کی مالی مدد کرتے۔اقارب اور پرانے خدمتگاروں سے حسن سلوک کرتے۔آپ بلند پایہ مہمان نواز تھے۔ایک دفعہ حضرت مولوی شیر علی صاحب، حضرت میر محمد الحق صاحب، حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال وغیر ہم گیارہ احباب کوٹھی دار السلام میں آئے۔آپ نے انہیں بٹھلایا اور گرمی کے باعث پانی منگوایا اور اندر پیغام بھجوایا کہ بارہ افراد کے لئے کھانا بھجوادیں۔ان احباب کے انکار پر اصرار کے باوجود کھانا کھلایا۔دراصل تواضع میں آپ کے اہل بیت کا پورا تعاون آپ کو حاصل تھا۔اس موقع پر میں حیران تھا کہ سارا کھانا تو تناول کرنے کیلئے جا چکا ہے۔اب اتنی جلدی کھانا کیسے ملے گا۔لیکن کھانا جو چند منٹ پہلے اندر بھیجا گیا تھا۔جوں کا توں مع اچار، چٹنی ، مربہ ، دہی، مکھن ، شکر آ گیا۔معلوم نہیں آپ کے اہل بیت اور چاروں بچوں اور خادمات وغیرہ نے کیا کھایا ہوگا۔میں 50-1949ء میں سندھ سے آپ کی عیادت کیلئے آیا۔آپ نے ناشتہ منگوایا۔مٹھائی وغیرہ کے ساتھ ایک پیالہ میں چائے آئی۔آپ احساسات کا اتنا خیال رکھتے تھے کہ فرمایا۔آپ محسوس کرتے ہوں گے کہ پیالہ میں چائے کیوں دی ہے۔بات یہ ہے کہ ہم قادیان سے کچھ نہیں لا سکے۔یہاں صرف ایک سیٹ خریدا ہے جو خالی نہیں اس میں بیگم صاحبہ کا ناشتہ رکھا ہے وہ ساری رات میری تیمار داری کر کے اب سو رہی ہیں۔آپ کو صدر انجمن احمد یہ کیلئے خرید اراضی کیلئے سندھ بھجوایا گیا۔آپ نے اس ذمہ داری کو نہایت محنت اور جانفشانی سے سرانجام دیا۔بعض دفعہ ہیں پچیس میل روزانہ اونٹ پر سفر کرنا پڑتا۔میں سوچتا کہ میں تھک کر چور ہو گیا ہوں نہ معلوم آپ جیسے ناز پروردہ کا کیا حال ہوگا۔لیکن آپ نے کبھی تنگی محسوس نہیں کی۔بلکہ بلا ناغہ تہجد پڑھتے۔فرماتے کہ جماعتی کام ہے اس لئے سلسلہ کا خرچ نہایت کفایت سے ہونا چاہئے۔سادہ غذا پر قناعت کرتے ایک دفعہ مرکز سے آمدہ ایک ذمہ دار