اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 115 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 115

115 کی بھی شدید کی تھی۔انہیں ایام میں موجودہ ربوہ ( موضع چک ڈھگیاں ) کی زمین خریدنے کا فیصلہ ہوا تو جو درخواست گورنمنٹ کے نام رقبہ مذکور کی خریداری کیلئے لکھی گئی تھی۔آپ ہی کے اس پر دستخط تھے۔یہ درخواست حضرت نواب محمد دین صاحب مرحوم نے اسی مقام ربوہ پر مجھے دی۔جبکہ سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ نے اس رقبہ کو موقع پر دیکھ کر خریدنے کا ارشادفرمایا۔میں نے اسی دن شام کو لالیاں کے ڈاک بنگلہ پر ڈپٹی کمشنر صاحب جھنگ کی خدمت میں پیش کی گویا موجودہ ربوہ کی خرید کی ابتداء آپ کے دستخطوں سے ہوئی تھی یہ واقعہ اخیر ستمبر 1947ء یا اکتوبر 1947ءکا ہے۔ایام رہائش قادیان میں بھی جبکہ وہ اراضیات کی خرید وفروخت کا کام کرتے تھے اس ضمن میں بھی مرحوم اکثر اوقات مجھ سے کام لیتے رہے ہیں۔ہمیشہ حسن سلوک سے پیش آتے تھے۔ہنس مکھ اور خوش دل انسان تھے۔مسکرا کر محبت کے جذبات سے بات کرتے تھے۔ان کو ملنے اور دیکھنے سے خوشی اور راحت حاصل ہوتی تھی۔موقع بہ موقع مالی فائدہ بھی پہنچاتے تھے۔ملکانہ تحریک میں جب خاکسار آگرہ ،سکرار انو گاؤں وغیرہ علاقہ جات میں کام کر کے واپس قادیان پہنچا تو آپ نے ملکانہ تحریک کے مرکزی افسر ہونے کی حیثیت سے حسب ذیل خوشنودی کا سار ٹیفکیٹ دیا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَنُصَلِّي عَلَىٰ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ فرمان اظهار خوشنودی حضرت خلیفہ مسیح الموعودسید الا نام علیه السلام منشی محمد دین صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ اپنا وقف کردہ وقت پورا کر کے آپ واپس آرہے ہیں۔یہ موقع جو خدمت کا اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیا ہے اس پر آپ جس قدرخوش ہوں کم ہے اور جس قدر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں تھوڑا ہے۔ایسی سخت قوم اور ایسے نامناسب حالات میں تبلیغ کرنا کوئی آسان کام نہیں اور ان حالات میں جو کچھ آپ نے کیا ہے وہ اپنے نتائج کے لحاظ سے بہت بڑا ہے آپ لوگوں کے کام کی دوست کیا دشمن بھی تعریف کر رہا ہے اور یہ جماعت کی ایک عظیم الشان فتح ہے۔جو میری خوشی اور مسرت کا موجب ہے اللہ تعالیٰ آپ کے کام کو قبول فرمائے میں آپ لوگوں کیلئے دعا کرتا رہا ہوں اور انشاء اللہ کرتا رہوں گا۔امید ہے کہ آپ لوگ اس کام کو بھی یادرکھیں گے۔جو واپسی پر آپ کے ذمہ ہے اور جو مالکانہ کی تبلیغ سے کم نہیں۔یعنی اپنے ملنے والوں اور دوستوں میں اس کیلئے جوش پیدا