اصحاب احمد (جلد 11) — Page 81
81 اس سے چند دن پیشتر والدہ صاحبہ نے اپنا ایک خواب مجھے سنایا تھا کہ میں نے دیکھا کہ دو شخص انگریزی لباس پہنے ہوئے کمرہ سے باہر جارہے ہیں۔کسی نے ان کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ دو شخص چوہدری صاحب ( یعنی والد صاحب ) کو قتل کر گئے ہیں۔اس دن سہ پہر تک تو والد صاحب کی طبیعت اچھی رہی۔سہ پہر کو سانس لینے میں تکلیف محسوس ہونے لگی۔پہلے تو پھیپھڑے کے نیچے کچھ دردبھی محسوس ہوتا تھا۔لیکن ۳۰ر کی صبح تک درد سے تو آرام ہو گیا۔البتہ سانس کی تکلیف جاری رہی۔علاج معالجہ جاری تھا۔لیکن آہستہ آہستہ حالت تشویش ناک ہوتی گئی۔وہ خود بھی محسوس کرتے تھے کہ یہ بیماری کا آخری مرحلہ ہے۔لیکن ان کی طرف سے کسی قسم کی بے چینی یا حسرت کا اظہار نہیں تھا۔اس کی صبح کو فجر کے وقت میں ان کے پاس سے اٹھ کر نماز پڑھنے کے لئے گیا۔نماز میں میرے رونے کی آواز ان کے کان میں پڑ گئی۔بہت گھبراہٹ میں انہوں نے والدہ صاحبہ سے کہا۔جلدی جاؤ اور اسے تسلی دو معلوم ہوتا ہے ڈاکٹروں کی باتوں سے گھبرا گیا ہے۔اسی دن والدہ صاحبہ نے مجھے اپنا ایک خواب سنایا ، جو انہوں نے گذشتہ رات ہی دیکھا تھا۔فرمایا میں نے دیکھا کہ تمہارے والد ایک میز کے سامنے کرسی پر بیٹھے کچھ لکھ رہے ہیں اور اپنے کام میں بہت منہمک ہیں۔اسی کمرہ میں ایک صوفہ پر ایک جوان عورت بیٹھی ہوئی ہے۔اور شکر اللہ خاں نے تمہارے والد سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر آپ جا رہے ہیں تو اس عورت کو ساتھ لیتے جائیں۔تمہارے والد نے وہیں سے گردن پھیر کر ( گویا اپنے کام میں حرج پسند نہیں کرتے اور جلد ختم کرنا چاہتے ہیں ) جواب دیا۔”میاں مجھے تو جمعہ کے دن چھٹی ہوگی۔“ و, 66 والدہ صاحبہ نے مجھے فرمایا کہ چھٹی کے لفظ سے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ جمعہ کا دن شروع ہوتے ہی رخصت ہو جائیں گے۔اس لئے ڈاکٹر خواہ کچھ کہیں تم ابھی سے سب انتظام کر لو۔اور جمعرات کی شام تک تمام تیاری مکمل کر لینا۔تا کہ ان کے رخصت ہوتے ہی ہم انہیں قادیان لے چلیں تمہیں ایسا موقعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا۔ایسا نہ ہو کہ وقت پر گھبرا جاؤ۔اللہ تعالیٰ کی رضا ایسے ہی معلوم ہوتی ہے۔اس لئے ابھی سے تیاری کر لو۔اپنے بھائیوں کو لکھ دو کہ دو تو فوراً یہاں پہنچ جائیں اور ایک تمہاری ہمشیرہ کو لینے چلا جائے۔لیکن جو تمہاری ہمشیرہ کو لینے جائے اسے تاکید کر دی جائے کہ جمعرات کے دن سورج غروب ہونے سے قبل یہاں پہنچ جائے۔یہ بھی انہیں لکھ دو کہ تمہارے والد