اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 63 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 63

63 حضرت مولوی شیر علی صاحب نے جماعت احمدیہ کا لٹریچر پیش کیا۔اس صوبہ کے افسر اعلیٰ کو پیش کیا جانے والا یہ اولین جماعتی سپاس نامہ تھا۔وفد میں چوہدری نصر اللہ خاں صاحب مرحوم بھی شامل تھے۔وو رض چار سال بعد ۲۳-۱۱- ۸ کو احمد یہ وفد پھر گورنر موصوف سے گورداسپور میں ملاقاتی ہوا۔(اس میں ” چوہدری نصر اللہ خاں چیف سیکرٹری حضرت خلیفہ اسیح الثانی بھی شامل تھے۔) اور قادیان میں تار گھر اور بٹالہ تک پکی سڑک بنانے کی طرف توجہ دلائی۔کوائف پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ غیر ممالک میں بھی جماعت احمد یہ پھیلی ہوئی ہے اور ہر طبقہ کے لوگ قادیان آتے رہتے ہیں۔اور ایک کافی تعداد نے قادیان میں اقامت اختیار کر لی ہے۔اسی طرح کثرت سے لوگ مذہبی تعلیم کی خاطر بھی آتے ہیں۔ہمارا ہائی سکول۔دینیات کا کالج مبلغین کا تربیتی مدرسہ، زنانہ مدرسہ، ایک شفاخانہ اور چار چھا پہ خانے ہیں۔بہت سے اخبارات جاری ہیں اور بہت سے دفاتر ہیں جن کی خط وکتابت دور دور تک پھیلے ہوئے احمدیوں کے ساتھ رہتی ہے۔قصبہ قادیان علاقہ کا تجارتی اور صنعتی مرکز بن رہا ہے۔اس لئے نہ صرف ہمیں بلکہ جماعت کے لاکھوں افراد جن کی یہاں ہمیشہ آمد و رفت رہتی ہے، بٹالہ تا قادیان پکی سڑک اور قادیان میں تار گھر نہ ہونے سے سخت تکلیف پاتے ہیں۔اس کے جواب میں گورنر صاحب نے کہا کہ جب جماعت نے مجھے پہلے ایڈریس دیا تھا، اس وقت شرائط صلح ترکی کے باعث بہت تشویش پھیلی ہوئی تھی۔لیکن اب آپ کو اطمینان ہوگا کہ ترکی اب گذشتہ چارسال کی نسبت بہت زیادہ طاقتور ہے۔سڑک کے تعلق میں بتایا کہ اس خرابی کے باعث میں قادیان نہیں پہنچ سکا۔اور گورداسپور میں آپ لوگوں کو بلایا ہے۔لیکن یہ معاملہ ڈسٹرکٹ بورڈ سے تعلق رکھتا ہے اور تار گھر کا معاملہ بھی میرے اختیار میں نہیں۔میں ان امور کو حکام متعلقہ تک الفضل ۱۹-۱۲-۲۲۔اس اکاون افراد پر مشتمل وفد میں شامل ہونے والوں میں سے غالباً صرف ذیل کے احباب زندہ ہیں (متعنا الله بطول حياتهم) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ( حاجی ) چوہدی غلام احمد خاں صاحب (وکیل) پاک پٹن۔مولوی فضل الدین صاحب وکیل مشیر قانونی صدرانجمن احمد یہ پینشنر حال مقیم ربوہ) مولوی محمد دین صاحب (حال ناظر اصلاح وارشاد۔ربوہ) قاضی محمد عبداللہ صاحب (بھٹی ) مجاہد انگلستان (حال ناظر ضیافت پینشنز۔ربوہ ) سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ( حال ناظر امور خارجیہ۔ربوہ )۔