اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 369 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 369

369 نوجوان کے متعلق ایسی خبر دی۔اور بیس سال تک وہ خبر پوری ہوتی رہی اور کیا کسی ایسے مولوی اور پیر کی خدمت کا موقعہ خدا تعالیٰ نے کسی شخص کو دیا جو چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی پوزیشن رکھتا تھا۔اللہ تعالیٰ ان کی خدمت کو بغیر معاوضہ کے نہیں چھوڑے گا اور انکی محبت کو قبول کر یگا اور اس دنیا اور اگلی دنیا میں اس کا ایسا معاوضہ دیگا کہ پچھلے ہزار سال کے بڑے آدمی اس پر رشک کریں گے۔کیونکہ وہ خدا شکور ہے اور کسی کا احسان نہیں اٹھاتا۔اس نے ایک عاجز بندہ کی محبت کا اظہار کیا اور اس کا بوجھ خود اٹھانے کا وعدہ کیا۔اب یقیناً جو اس کی خدمت کرے گا۔خدا تعالیٰ اس کی خدمت کو قبول کرے گا۔خدا تعالیٰ اسکی خدمت کو قبول کرے گا اور دین و دنیا میں اس کو ترقی دیگا۔وہ صادق الوعد ہے اور رحمان و رحیم ہے۔“ ( الفضل ۱۹۵۵-۵-۲۹ صفحہ۱) * مجلس معتمدین و مقامی مجلس شورای کی تعزیتی قرار د بذریعہ ریزولیوشن نمبر ۱۸۱ مورخه ۱۹۲۶-۹-۶ مجلس معتمدین نے ذیل کی تعزیتی قرار داد کے ذریعہ حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کی وفات پر اظہار افسوس کیا: رپورٹ قائم مقام ناظر اعلیٰ کہ جناب چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کا ۲۔۳ رستمبر ۱۹۲۶ء کی حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی رقم فرماتے ہیں : ,, جب جناب چوہدری صاحب ہندوستان کی مرکزی حکومت کے رکن کی حیثیت میں دہلی میں مقیم تھے تو میں نے ایک دن خواب میں دیکھا کہ حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب آپ کی کوٹھی کے برآمدہ میں کھڑے ہو کر قرآن کریم سے سورہ یوسف تلاوت فرما رہے ہیں۔اور بلند آواز سے کہتے ہیں میرا یوسف ، میرا یوسف اور اشارہ چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی طرف کرتے ہیں۔“ ( حیات قدسی حصہ پنجم۔صفحہ ۱۰۰) حدیث شریف میں آتا ہے کہ المؤمن یری ویری له که مومن بعض دفعہ اپنے متعلق خود خواب دیکھتا ہے اور بعض دفعہ دوسرے کو دکھلائی جاتی ہے۔چنانچہ یہ بتایا گیا کہ دنیوی اقبال اور دینی