اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 338 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 338

338 سکوں گا۔چنانچہ میں نے انگریزوں کے جنگی سامانوں کا معائنہ کیا اور میں نے کہا۔اور تو سب کچھ ٹھیک ہے۔صرف ہوائی جہاز کم ہیں۔اگر ہوائی جہاز مل جائیں تو انگلستان کو فتح حاصل ہو سکتی ہے بقیہ حاشیہ: - (۹) حضور انگلستان میں تھے جب چوہدری نصر اللہ خان صاحب نے آپ کی خدمت میں تحریر کیا: میں اپنی قلم اور زبان کو اس بات سے قاصر پاتا ہوں کہ جناب کو جو ہمدردی اس عاجز سے ہے اس کا شکریہ ادا کرسکوں۔حضور نے خاص تار کے ذریعہ سے میری واپسی کا دریافت کیا جس سے ثابت ہے کہ حضور کو اپنی جماعت سے ویسی ہی ہمدردی ہے جیسی کہ ایک ایسے باپ کو بچوں سے ہوتی ہے جن میں سے ہر ایک بچہ اپنی جگہ یہ خیال کرتا ہے کہ میں ہی باپ کو سب سے زیادہ عزیز ہوں اللہ تعالیٰ آپ کی اس ہمدردی کو ترقی دیوے۔آمین اور ہم لوگوں کو توفیق دے کہ ہم آپ کے سچے جانثار مرید ہوں۔‘ ( الفضل ۱۹۲۵۔۱۔۱۸ صفحہ ۴) (۱۰) نجی کام کیلئے قادیان سے وطن جانا ( ۱۹۲۵-۱۱-۲۴ زیر مدینہ المسیح ) (۱۱) حضور کے ارشاد پر ا ار فروری ۱۹۲۵ء کو بعد نماز عصر احباب مسجد اقصیٰ میں جمع ہوئے۔یہ معلوم نہ تھا کہ حضور کیا فرمائیں گے۔حضور نے انجمن کی مالی حالت سقیم ہونے کے باعث ایک لاکھ روپیہ چندہ خاص کی تحریک کی۔باوجود یہ کہ کارکنان کو تین تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں جس کا تاجروں پر بھی اثر تھا۔تاہم انجمن و نظارت کے کارکنان کی طرف سے حضرت مفتی محمد صادق صاحب و حضرت چوہدری صاحب نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ چندہ خاص میں دینے کا وعدہ کیا اور چوہدری صاحب نے ذاتی طور پر پانصد روپیہ کی پیشکش کی۔‘ ( ۲۴۔۱۱۔۱۹۲۵ء صفحہ ۲ ک۱) (۱۲) آپ کی بیعت کا ذکر ( حیاۃ طیبہ ( طبع اول ) صفحه ۲۶۳) (۱۳) مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے اپنے اخبار ”اہلحدیث مورخہ ۲۲۔۱۔۶ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر یہ الزام لگایا کہ تحفہ گولڑویہ میں غرض فاسد کیلئے ایک روایت میں رجال کا ( راء کے ساتھ ) کی بجائے دجال ( دال کے ساتھ ) درج کیا ہے اگر دجال ( دال کے ساتھ ) کسی روایت میں دکھلا دو تو تین صدر روپیہ انعام دیا جائیگا۔(الفضل ۲۲۔۱۔۹ نے اس دعوت مقابلہ کو منظور کیا اور چوہدری نصر اللہ خاں صاحب مرحوم۔میر محمد اسحق صاحب مرحوم اور مولوی فضل الدین صاحب وکیل ( حال مهاجر ربوہ ) بطور قائم مقامان الفضل امرتسر پہنچے اور مطالبہ کیا کہ کسی