اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 281 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 281

281 مرزا صاحب کو کافر نہ کہے وہ بھی کافر ہے۔ہم مرزائیوں کو اپنی مسجد میں نماز پڑھنے سے نہیں روکتے۔ہم نے قادیان جا کر حالات معلوم نہیں کئے۔جو کہے یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئاللہ وہ مشرک ہے کا فرنہیں۔مولوی ثناء اللہ امرتسری از خود عدالت میں آئے ہوئے تھے۔گو مخالفت کے لئے آئے لیکن ہمارے لئے مفید ہوا۔محترم چوہدری صاحب نے عدالت سے کہا کہ ایڈیٹر اخبار اہلحدیث یہاں موجود ہے۔اس کی ایک تحریر کی تصدیق کرانی ہے۔تین روپے خرچہ دے کر اس کا پرچہ (اہلحدیث ) اسے دیا۔جس میں اس نے ہمیں مسلمان لکھا ہوا ہے۔اس نے اس کا اقرار کیا کہ اس تحریر کا یہی مطلب ہے۔یہ میری ہی تحریر ہے۔مسلمانوں نے سمجھا کہ تین روپے لے کر احمد یوں کو مسلمان کہہ دیا ہے۔اس پر سارے مسلمان تمام مولویوں سے بدظن ہو گئے۔۱۶ را پریل کو دو غیر احمدی بیرسٹروں مرزا بدرالدین صاحب سیالکوٹ اور شیخ محمد اکرم صاحب لائل پور نے شہادت دی کہ ہم ولایت میں احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھتے رہے ہیں۔یہ لوگ نماز وغیرہ ارکان اسلام ہماری طرح ہی بجالاتے ہیں۔بلکہ ارکانِ اسلام کے خوب پابند ہیں۔میاں حفیظ اللہ صاحب وکیل نے باوجود امرتسر کا ہونے کے شہادت دی کہ ہمارے محلہ میں احمدیوں کی مسجد ہے۔اور یہ ہماری طرح ہی نمازیں پڑھتے ہیں۔بلکہ میں بھی نماز جمعہ وہیں ان کے پیچھے پڑھتا ہوں۔ہمارے علماء حضرت مولانا محمد سرور شاہ صاحب اور حضرت میر محمد الحق صاحب نے شہادت دی کہ قرآن و حدیث میں جن باتوں کا نام اسلام ہے وہ تمام باتیں حضرت مسیح موعود اور جماعت احمد یہ میں پائی جاتی ہیں۔اور جواب جرح میں بتایا کہ حضرت مسیح موعود کی نبوة لا نَبِيَّ بَعْدِی خاتم النبین کے خلاف نہیں۔مولوی ثناء اللہ نے اس بارہ میں ۲۰/۴/۱۷ کے پرچہ میں لکھا :۔مولوی محمد اسحق اور مولوی سرور شاہ کی راست گوئی کے ہم قائل ہیں۔جو کچھ انہوں نے بیان کیا وہ عین مرزا صاحب کی تعلیم کے مطابق کیا۔اور مرزائیت کی پوری تبلیغ اور اشاعت کی۔اور کوئی لگی لپٹی نہیں رکھی۔شاباش۔“ اور ۱۲ ۱ اپریل کو بحث قریباً چار گھنٹے میں ختم ہوئی۔کمرہ عدالت سامعین سے پر تھا۔محترم چوہدری صاحب نے محمد ن لاء اور فیصلہ جات چیف کورٹ و ہائی کورٹ اور کتب حضرت مسیح موعود اور قرآن