اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 224 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 224

224 پڑھا۔(اس کی روئد اور یو یو آف ریلیجنز (اردو) بابت مارچ ۱۹۲۴ء میں مرقوم ہے ) بقیہ حاشیہ : - ظاہر کرے گا۔اور بالآخر غالب آجائے گا۔پہلے بھی اسلامی تمدن ایک ہزار سال تک غالب رہا ہے۔(الفضل ۶/۳/۴۱) (۲۰) آپ جبکہ حکومت ہند کے لاء ممبر تھے۔آل انڈیا ریڈیو سے FOUNDATIONS) (FOR A NEW WORLD کے موضوع پر مختصر تقریر میں بیان کیا کہ حکومتوں کے باہمی کشمکش کے اسباب کیا ہیں اور اسلام نے ان کا کیا حل بتایا ہے۔یہ تقریر انگریزی روزنامہ سول اینڈ ملٹری گزٹ “ لاہور میں بھی شائع ہوئی تھی۔( ریویو آف ریلیجنز (انگریزی) بابت جون ۱۹۴۱ء) (۲۱)(THE DUTIES OF AHMADIYYA YOUTH) آپ کی یہ دو تقریر شارٹ ہیڈ سے ضبط کی گئی۔( ریویو آف ریلیجنز (انگریزی ) بابت ستمبر ۱۹۴۲ء) (۲۲) خدام الاحمدیہ کے پانچویں سالانہ اجتماع منعقدہ اواخر اکتوبر ۱۹۴۳ء میں ” تلقین عمل کا اجلاس آپ کی زیر صدارت ہوا۔آپ نے وقار عمل کے تعلق میں بتایا۔مشکلات کے حل کرنے کا اصل یہ ہے کہ اس کی مشکل ذہن پر حاوی نہ ہو۔وقار عمل کی روح کو ہم کئی طریق پر قائم رکھ سکتے ہیں۔مثلاً جیسے کلکتہ کے احباب نے خاکروبوں کی ہڑتال پر نمونہ دکھایا۔اسی طرح شملہ کے احباب غرباء کا سامان اسٹیشن تک پہنچا آیا کریں تو اس سے تبلیغ کا موقعہ بھی نکل آئے گا۔لوگ تعجب سے سوال کریں گے۔جب وہ سرکاری محکمہ کے کسی سیکرٹری یا انڈرسیکرٹری یا معزز افسر کو غرباء کا سامان اٹھاتے دیکھیں گے۔نیز آپ نے یہ تلقین فرمائی کہ ہم اپنے عمل میں بہتری پیدا کریں تا لوگوں کو ہمارے عقائد اور دعاوی کے متعلق پوچھنے کی ضرورت نہ ہو۔اور چونکہ خدام الاحمد یہ جان ، مال اور عزت کی قربان کا عہد دہراتے ہیں ، اس لئے اس امر کو بھی مدنظر رکھنا چاہیئے ، کہ ہماری جماعت ایک نبی کی جماعت ہے۔اور جو کچھ ہمیں بتایا جاتا ہے وہ بہر حال مفید ہے۔اس لئے ہر بات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔خواہ وہ طبیعت کے مخالف ہی ہو۔اور یہ بھی مدنظر رکھنا چاہیئے کہ قومی نتائج والی باتوں کا فائدہ دیر سے نکلتا اور نظر آتا ہے۔اس لئے متواتر عمل کی ضرورت ہوتی ہے۔(الفضل ۲۹/۱۰/۴۳ ص ۴٫۳ ) (۲۳) ۲۶/۶/۴۴ کو تعلیم الاسلام کالج قادیان میں تقریر میں قیمتی نصائح کیں ( ۲۷/۶/۲۴ ص ۲) (۲۴) مبلغ کے لئے ضروری امور پر جامعہ احمدیہ میں تقریر۔( ۲۷/۱۰/۴۴۱۲۴/۱۰/۲۴/۱)