اصحاب احمد (جلد 11) — Page 92
92 وعدہ فرمایا بلکہ اس روپیہ کا زیادہ حصہ ادا بھی کر دیا ہے۔جزاه الله خير الجزاء (۲) بورڈنگ مدرسہ تعلیم الاسلام کے لئے پندرہ ہزار روپے کی اینٹیں تیار کی گئی تھیں اور اصل بقیہ حاشیہ: ناظر اعلی و پریذیڈنٹ صدرانجمن احمد یہ اور حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب کو قائم ۶۶ مقام افسر بہشتی مقبرہ مقرر کیا گیا۔اور سفر سے واپس آکر چوہدری صاحب نے چارج لیا۔حضرت مولوی ذوالفقار علی خاں صاحب قائم مقام ناظر اعلیٰ مقرر ہوئے ( احمد یہ گزٹ ۱-۲۶ - ۲۶ صفحه ۲۹) غالباً ابتداء میں یہ تقرر چوہدری صاحب کی علالت کے باعث ہوا ہوگا۔چند ماہ بعد ان کی وفات واقع ہوگئی۔(ر) ۱۹-۱۲-۲۰،۲۶-۱۲-۲۷/۱۲/۲۲،۲۷ کو اور ۱۹۲۴ء میں جلسہ سالانہ کے مواقع پر ایک اجلاس کے آپ صدر تھے۔( ریویو آف ریلیجنز (اردو) بابت جنوری ۱۹۲۰ء ( صفحه ۳۵) و الفضل ۲۰-۱-۵ صفحه ۲اک اوص ۳ ک ۲۱۳ - ۱-۳ ص ۲ ک او ۲۱ - ۱-۶ ص ۸ک ۱ - ۲۱-۱۲-۶ و ۲۲-۱-۲ ص ۲ ک ۲ و ۲۳ - ۱- اص ۲ ک او ۲۳-۱- ۸ ص ۳ و ۲۵/۱۲/۲۴) (ھ) بعض متفرق حوالجات کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے: (۱) جلسه سالانه ۱۹۲۱ء میں نظارت بیت المال کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال تک صدر انجمن احمد یہ ایک لاکھ روپیہ کی مقروض ہو چکی ہے۔بعض احباب نے سال رواں میں چندہ کے اضافہ کے لئے انجمنوں کا دورہ کیا۔اور اس تعلق میں تین احباب کا ذکر کیا گیا۔ان میں حضرت چوہدری صاحب کا نام نامی بھی ہے۔(الفضل ۶/۱/۲۲ اص ۵ک ۳) (۲) سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی معیت میں آر لاہور گئے۔(الحکم ۴/۱۱/۲۳ ص ۶) اس وقت آپ ناظر اعلی تھے۔(۳) حضرت مولوی شیر علی صاحب۔حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب۔حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب اور حضرت مولوی ذوالفقار علی خاں صاحب رضی اللہ عنہم کی طرف سے ایک مشترکہ اعلان شائع کیا گیا کہ کثرت سے احباب جلسہ سالانہ ۱۹۲۴ء میں شرکت کے لئے تشریف لائیں اور اپنے زیر اثر اور غیر مبایعین اور دیگر مذاہب والوں کو بھی لائیں۔ممکن ہے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ اپنی تقریر میں ان خیالات کا بھی اظہار فرمائیں جو آپ نے اپنے جدید سفر یورپ میں مغرب میں تبلیغ اسلام کے متعلق قائم فرمائے۔نیز اس اعلان میں بعض ممتاز مقررین کا بھی ذکر ہے کہ جن سے احباب جلسہ پر استفادہ کر سکیں گے۔(الفضل ۲۵/۱۲/۲۴)