اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 91 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 91

91 (۱) آپ موصی تھے۔سیکرٹری صدرانجمن احمد یہ سالانہ رپورٹ میں تحریر کرتے ہیں : ’ جماعت سیالکوٹ میں خصوصیت سے قابل ذکر ہمارے مخلص دوست چوہدری نصر اللہ خاں صاحب پریذیڈنٹ انجمن ہیں۔جنہوں نے تین ہزار دو سو روپیہ حصہ وصیت اپنی زندگی میں ہی ادا کر دینے کا بقیہ حاشیہ: - سالانہ رپورٹ بابت ۱۲۔۱۹۱۱ء میں مضافات سیالکوٹ کے دورہ کے متعلق مرقوم ہے: " محترم چودھری نصر اللہ خاں صاحب نے ) دورہ کر کے شاخوں کے حساب و کتاب کی پڑتال کی ہے۔جہاں نقص پائے گئے ، ان کو حساب با قاعدہ رکھنے کی تاکید کی گئی۔“ (ص۹۳) یقیناً ایسی خدمات کی وجہ سے آپ مرکز میں خاص قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہوں گے۔چنانچہ الحکم بابت ۲۱/۲۸ فروری ۱۹۱۳ء میں دار الامان کا ہفتہ کے زیر عنوان قادیان تشریف لانے میں چند مہمانوں میں آپ کا اسم گرامی بھی مرقوم ہے۔(ص۰اک ۲) (ب) ۱۲۔۱۹۱۱ء کے آخر میں خواجہ کمال الدین صاحب کے ولایت جانے پر آپ مشیر قانونی مقرر ہوئے۔( سالانہ رپورٹ ص۸۲) اور ۱۳ - ۱۹۱۲ء میں بھی آپ اس رنگ میں خدمات سرانجام دیتے اور مفید مشوروں سے فائدہ پہنچاتے رہے۔( رپورٹ صفحہ ۵۳ ) بعد میں بھی آپ مشیر قانونی رہے۔( مضمون حضرت محمد الحق صاحب مندرجہ الفضل ۱۷/۹/۲۶) ( ج ) آپ کو مجلس معتمدین کا ممبر مقرر کیا گیا۔(میری والدہ ص۵۰) یہ تقر ر ۱۹۱۴ء میں عمل میں آیا۔اس تقر رکا نیز ناظر خاص۔صدر مجلس معتمدین - ناظر اعلیٰ اور افسر بہشتی مقبرہ ہونے کا ذکر متعدد مقامات پر آتا ہے۔مثلاً الفضل ۷/۹/۲۶ مضمون مذکور۔رپورٹ ہائے صدر انجمن احمدیہ بابت ۱۸ - ۱۹۱۷ء (ص۱۹۲ - ۱۹۱۸ء ( ص ۲ و ۲۰۔۱۹۱۹ء (ص۳)۔اسی طرح الفضل ۲۲/۲/۲۳ میں زیرہ مدینہ اسیح " مرقوم ہے۔لائے۔جناب چوہدری نصر اللہ خاں صاحب ناظر خاص مع الخیر قادیان تشریف ۲۶/۱۲/۲۳ کو جلسہ سالانہ میں آپ نے بطور ناظر اعلیٰ صیغہ جات کے متعلق مختصر کارگزاری سنائی۔( الفضل ۱/۲۴ را صفحه ۱۱ و ۱۲ و ۴/۱/۲۴ صفحه ۹) چند یوم کے لئے آپ کے وطن جانے پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب دام عزہ کو قائم مقام