اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 35 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 35

35 انجمن اشاعت اسلام لاہور کی انتظامیہ کمیٹی ممبر بھی تھے۔میں نے بار ہادیکھا کہ اگر کسی معاملہ میں انجمن کے باقی سارے ممبر مولوی صاحب کی رائے کے خلاف ہوتے تو یہ ہمیشہ مولوی صاحب کی تائید میں ہوتے۔مولوی صاحب جب لاہور سے ڈلہوزی جاتے تو مولوی صاحب کا سارا سامان لاہور سے پٹھان کوٹ پہنچانا اور کبھی ڈلہوزی تک پہنچانا میاں صاحب کے ذمہ ہوتا۔مولوی صاحب کو بھی ان پر بڑا اعتماد تھا۔جب یہ انجمن کے سیکرٹری مقرر ہوئے اور مولوی صاحب پریزیڈنٹ تھے تو ان کی سابقہ عقیدت قائم نہ رہی۔ایسی کئی مثالیں مولوی صاحب کے اپنے رشتہ داروں کی ہیں۔اپنے سیکرٹری شپ کے زمانہ میں ہی میاں صاحب کو اس قدر را بتلا ء آیا کہ ان کو انجمن سے قطع تعلق کرنا پڑا اور یہ غیر احمدیوں کے پیچھے نمازیں پڑھنے لگے۔میں نے ان کو منع کیا کہ آپ غیر احمدیوں کے پیچھے نمازیں نہ پڑھا کریں۔اگر لاہوری جماعت کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے تو قادیانی جماعت کے ساتھ نماز پڑھا کریں۔وہ آخر حضرت مسیح موعود کو ماننے والے ہیں ان سے تعلق پیدا کر لیں۔یہ مجھے ہمیشہ یہی جواب دیتے کہ اگر تم ادھر تعلق پیدا کر لو تو میں بھی کرتا ہوں ورنہ نہیں۔میں ہمیشہ ان کو کہتا کہ میں نے تو آخر احمدی جماعت سے تعلق رکھا ہوا ہے۔احمدیوں کے ساتھ نماز پڑھتا ہوں۔آپ تو غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں یہ ٹھیک نہیں مگر ان کا ہمیشہ مجھے یہی جواب ہوتا۔جس پر میں خاموش ہو جاتا۔خلافت ثانیہ کی بیعت :۔جیسا کہ اوپر مذکور ہوا۔میاں محمد صادق صاحب کو انجمن اشاعت اسلام لاہور کی سیکرٹری شپ کے زمانہ میں ہی مولوی محمد علی صاحب کی وجہ سے اس قدرا ابتلاء آیا کہ ان کو انجمن سے قطع تعلق کرنا پڑا اور یہ غیر احمدیوں کے پیچھے نمازیں پڑھنے لگے۔میں نے ان کو منع کیا کہ آپ غیر احمد یوں کے پیچھے نمازیں نہ پڑھا کریں۔اگر لاہوری جماعت کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے تو قادیانی جماعت کے ساتھ نماز پڑھا کریں وہ آخر حضرت مسیح موعود کو ماننے والے ہیں ان سے تعلق پیدا کریں۔یہ مجھے ہمیشہ یہی جواب دیتے کہ اگر تم ادھر تعلق پیدا کر لوتو میں بھی کرتا ہوں ورنہ نہیں۔میں ہمیشہ ان کو کہتا کہ میں نے تو آخر احمدی جماعت سے تعلق رکھا ہوا ہے۔احمدیوں کے ساتھ نماز پڑھتا ہوں۔آپ تو غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں یہ ٹھیک نہیں۔مگر ان کا مجھے ہمیشہ یہی ہوتا جس پر میں خاموش ہو جاتا۔ام طاہر کی علالت و وفات آپ کے لئے باعث برکات :۔حضرت ام طاہر نے جس بیماری سے وفات پائی اس کے علاج کے سلسلہ میں آپ کو لاہور لایا گیا تو حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب بھی ان