اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 475 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 475

475 شیخ صاحب نے اکتوبر ۱۹۰۰ ء میں احباب کو توجہ دلائی کہ یہ اخبار شدید مشکلات میں ہے۔ایک ہزار سے زائد روپیہ خریداروں کے ذمہ بقایا ہے۔بے سروسامانی کے باوجود گذشتہ ایک سال سے زائد عرصہ تک کاغذ و کتابت تقطیع اور طباعت میں نمایاں تبدیلی کر کے میں نے اسے چلا کر دکھایا ہے۔(99) اس پر احباب نے قدر دانی کا اظہار کیا۔جن کے خطوط الحکم میں شائع ہوئے۔منشی حبیب الرحمن صاحب نے الحکم کی قدردانی کرتے ہوئے اپنے خط میں تحریر کیا کہ اس کی ترقی خوشکن ہے۔اور اللہ تعالیٰ سے چاہا کہ وہ دن آئے جب یہ روز نامہ بن جائے۔(۱۰۰) الحکم نے قابل تقلید نمونہ کے عنوان کے تحت رقم فرمایا کہ منشی صاحب نے اپنی ایک بچی کی وفات پر اسے ایصال ثواب کے لئے ایک نیک نمونہ اور قابل تقلید ذریعہ یہ تجویز کیا ہے کہ سلسلہ احمدیہ کے رسائل ہمیشہ کے لئے ( یعنی تاحد امکان۔ناقل ) کسی غریب لیکن شائق کے نام جاری کرائے جائیں۔( غالباًا اولیت آپ کو حاصل ہوئی) منشی حبیب الرحمن صاحب نے ایک ایسے نیک کام کی ابتداء کی ہے جو مرحومہ کے لئے الدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَا عِلِهِ (١٠) کے موافق بہت بڑی نیکی اور ثواب کا موجب ہوگا۔“ نیز تحریر کیا کہ اگر تقریبات پر احباب ان ذرائع اشاعت کا لحاظ رکھیں تو بہت امداد کر سکتے ہیں۔جبیں (۸) چندہ حضرت نانا جان کو دیا۔حضرت میر ناصر نواب صاحب نے ۱۹۰۹ء میں جو دورہ وصولی چندہ کا ہندوستان میں کیا اس بارے میں آپ رقم فرماتے ہیں کہ اول قادیان سے کپور تھلہ گیا اور وہاں سے کچھ چندہ وصول کر کے جالندھر پہنچا۔۔وہاں سے حاجی پور گیا۔وہاں بھی حبیب الرحمن صاحب کی کوشش سے چندہ مل گیا ۱۰۲) الحکم ۲۴ ستمبر ۱۹۰۶ء (صفحہ ۶) اس بارہ میں مختصر اعلان بدر ۴ را کتوبر ۱۹۰۶ء میں درج ہے (صفحہ ۱۳) بدر ۲۴ / مارچ ۱۹۰۴ء (صفحہ ۲ کالم ۱) میں بدر کی توسیع اشاعت کی اعانت کرنے والے کرم فرماؤں کا عمومی رنگ میں بہت شکریہ ادا کر کے مزید توجہ دینے کی تلقین کی گئی ہے۔اعانت اس وقت قلیل معلوم ہوتی ہے۔اس زمانہ کے لحاظ سے عظیم تھی جناب حبیب الرحمن صاحب پھگواڑہ “ کی وصولی شدہ قیمت زیر رسید زر دو روپے چھ آنے درج ہے (ایضاً صفحہ ۹ کالم ۴) ریویو آف ریلیجز (اردو) کی اپریل ۱۹۰۶ء کی فہرست خریدار دہندگان کی رو سے منشی حبیب الرحمن صاحب