اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 377 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 377

377 حضور کا مکتوب درج ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی مجی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔آپ کی علالت کی خبر سن کر تفکر ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کامل عطا فرما دے۔نہایت آرزو ہے کہ آپ ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۲ء کے جلسہ میں تشریف لائیں اگر آٹھ نو روز تک صحت کامل ہو جاوے تو آپ آ سکتے ہیں۔اُمید کہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔مرض کی حالت میں قصر نماز نہیں چاہیئے البتہ اگر طاقت کھڑے ہونے کی نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں۔والسلام ۱۹ دسمبر ۱۸۹۲ء ۲۴ ۵- مقام جلسہ مسجد مبارک کے سامنے راستہ کے دوسری طرف تقسیم ملک تک احمد یہ بک ڈپورہا ہے۔حضرت اقدس کے زمانہ میں ۱۸۹۲ ء کے بعد کسی وقت یہاں احمد یہ شفا خانہ قائم کیا گیا تھا۔ایک کمرہ تیار کر کے جس کے اوپر حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی کی رہائش گاہ تعمیر کی گئی تھی۔اس شفاخانہ کے مقام سے مہمان خانہ تک ڈھاب کے کنارے کچی انیوں سے ایک وسیع چبوترہ تیار کیا گیا تھا۔جس میں مدرسہ احمدیہ، مہمان خانہ اور مکان حضرت مولوی نورالدین صاحب کی بنیاد میں رکھی تھیں۔اس مقام پر یہ جلسہ ہوا۔(۳۷) مقام جلسہ پر ایک اونچے چوبی تخت پر حضور علیہ السلام کے لئے ایک قالین بچھا دیا گیا تھا۔احباب حضور کے چاروں طرف بیٹھے۔سامنے شمال کی طرف حضرت مولوی نورالدین صاحب ، مغرب کی طرف حضرت مولوی یہاں یہ مکتوب ( نمبر ) مندرجہ مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر پنجم ( صفحه ۵۴) اور الحکم ۲۸ جنوری ۱۹۳۴ء (صفحہ ۷ کالم۲) سے نقل کیا گیا ہے۔مرکزی لائبریری ربوہ میں موجود نقل اور خاکسار مؤلف اصحاب احمد کو بقلم منشی کظیم الرحمن صاحب فرزند حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب سے موصولہ نقل ایک جیسی ہیں۔خاکسار کی طرف سے متن میں جن پر نمبر دیئے گئے ہیں ان کی نقول لائبریری ونشی نظیم الرحمن میں وہ الفاظ یوں مرقوم ہیں۔سلمہ اللہ تعالیٰ ۹۴ لاویں