اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 259 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 259

259 ۴۵۔( از مولوی صاحب موصوف )۔ایک دفعہ ایام جلسہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طبیعت کچھ علیل تھی مگر جب آپ نے سیر فرماتے وقت دیکھا کہ بہت سے لوگ آگئے ہیں۔اور سننے کی خواہش سے آئے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ چونکہ دوست سنے کی نیت سے آئے ہیں۔اس لئے اگر اب کچھ بیان نہ کروں تو گناہ ہوگا۔لہذا آج کچھ بیان کروں گا۔اور فرمایا لوگوں میں اطلاع کر دیں۔“ (99) ۴۶ - ( از مولوی صاحب موصوف )۔ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے جمعہ پر حضرت مسیح موعود مع چند احباب میرے قریب تشریف فرما ہوئے۔اور مجھے فرمایا کہ مولوی صاحب ( مولوی نورالدین صاحب) سے کہہ دیں کہ دوستوں نے بعد نماز جمعہ جانا ہے۔اس لئے خطبہ مختصر پڑھیں۔چنانچہ میرے پیغام پہنچانے پر مولوی صاحب نے ایسا ہی کیا۔“ ( 100 ) ۴۷۔( از مولوی صاحب موصوف ) :۔ایک دفعہ خاکسار نے حضور علیہ السلام سے عرض کی کہ مجھے نسیان کی بیماری بہت غلبہ کر گئی ہے۔اس پر حضور علیہ اسلام نے فرمایا کہ رَبِّ كُلُّ شَيْ ءٍ خَادِ مُكَ رَبِّ فَأَحْفَظْنِي وَانْصُرُنِي وَرُحَمُنِي پڑھا کرو۔الحمد اللہ کہ اس سے مجھے بہت ہی فائدہ ہوا ہے۔“ (101) ۴۸ - ( از مولوی صاحب موصوف )۔جن دنوں حقیقۃ الوحی کے عربی استفتاء کا پروف دیکھا جا رہا تھا میں بھی حاضر خدمت تھا۔نماز ظہر کے وقت مولوی محمد احسن صاحب امروہی نے حضرت مسیح موعود کی خدمت میں پروف دیا اور عرض کیا کہ حضور پروف میں فلاں نشان کردہ لفظ تو درست ہے۔(اس کی کیوں اصلاح کی گئی ) حضور نے ارشاد فرمایا کہ میں نے تو نشان نہیں کیا۔مولوی صاحب نے عرض کیا کہ ( یہ پروف یا میں نے دیکھا ہے یا آپ نے ) پھر کس نے کیا ہے؟ ارشاد فرمایا کہ صاحب نے کیا ہوگا۔مولوی صاحب نے عرض کیا کہ ( ان کو دخل دینے کا کیا حق ہے۔حضور نے مسکراتے ہوئے فرمایا۔ان کو بھی ایک حق حاصل ہے جسے دخل بے جا کہتے ہیں۔“ (102) وید ۴۹ - ( از مولوی صاحب موصوف) - جھنگی ضلع گورداسپور کے پیر زادے تین بھائی تھے ان میں سے د نور محمد کو مرض ذات الحب کا سال میں دو دفعہ دورہ ہوا کرتا تھا۔جب وہ تینوں بھائی دورہ کرتے ہوئے قادیان کے تغیر الفاظ یہ روایت الحکم بابت ۲/۳۵/ ۲۸ میں بھی درج ہے۔لله الحکم بابت ۲/۳۵/ ۲۸ سے اضافہ کر کے الفاظ خطوط وحدانی میں دیئے گئے ہیں۔