اصحاب احمد (جلد 10) — Page 219
219 نواب صاحب سے میں نے دوسری پر بیٹھنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ میں نہیں بیٹھوں گا۔پھر دیکھا کہ پھاٹک میں صلى الله صلى الله۔سے حضرت نبی کریم ﷺ اور حضرت مسیح موعود چلے آرہے ہیں۔آتے آتے حضرت رسول کریم علیہ حضرت الله مسیح موعود کے جسم میں ایک حصہ سما گئے اور آگے آتے آتے سارا جسم مبارک حضور ﷺ کا حضرت مسیح موعود کے جسم مبارک میں داخل ہو گیا اور صرف حضرت مسیح موعود تنہا رہ گئے۔میں پہلے ہی کرسی پر سے کھڑا ہو گیا تھا۔قریب آنے پر میں نے السلام علیکم عرض کر کے مصافحہ کرنا چاہا۔حضور نے فرمایا معانقہ کریں گے۔چنانچہ حضور نے بڑی محبت سے مجھے چھاتی سے لگایا اور خوب زور سے معانقہ کیا۔چوہدری صاحب محترم نے عرض کیا کہ حضور ! یہ پرانے صحابی ہیں۔سر مبارک ہلاتے ہوئے فرمایا ہم کو معلوم ہے۔حضور نے عمارت میں داخل ہو کر مر کر فرمایا فضل ہے فضل۔میں ایک دوست کے اہم معاملہ کے تعلق ان دنوں دعا کر رہا تھا۔فضل ہے فضل گو اس کے متعلق تھا۔و میں نے اکثر اور بیشتر دیکھا کہ جب میں حضرت مسیح موعود کو رویا میں دیکھتا تو مجھے یقین ہوجاتا کہ دعا قبول ہوگئی میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ خواب اسی طرح دیکھا ہے۔لعنت ہے جھوٹ بولنے والے پر۔