اصحاب احمد (جلد 10) — Page 206
206 پنجاب کے اردو اخبارات میں میں نے پڑھا کہ وہاں قادیان نامی ایک گاؤں ہے وہاں ایک صاحب عیسی موعود اور امام مہدی آخرالزمان ہونے کا مدعی ہے۔مگر مولوی لوگ اس کے سخت مخالف ہیں اور اس کو برا کہتے ہیں اس سے مجھے اپنی رؤیا کا واقعہ یاد آ گیا۔اور میں نے خود جا کر اس شخص کو دیکھ کر حقیقت معلوم کرنے کا ارادہ کر لیا۔بیان کرتے تھے کہ ۱۹۰۱ ء کے ابتدائی ایام میں میں اپنے ملازم موسیٰ خاں کو لے کر قادیان پہنچا اور ہم سید ھے مہمان خانہ میں اترے جسے دیکھ کر رویا کی چار دیواری والا مکان اور صحن مجھے یاد آیا اور میں نے اپنے ملازم سے اس کا ذکر کیا۔پھر ہم مسجد مبارک میں پہنچے۔مولوی محمد احسن صاحب امروہی وہاں موجود تھے جو درمیانہ قد کے سرخ ریش تھے۔وہ ان دنوں امام الصلوۃ تھے۔اتنے میں حضرت احمد گھر سے ادا ئیگی نماز کے لئے تشریف لائے۔جب میں نے حضور کے چہرے پر نظر ڈالی تو مجھ کو بعینہ وہ بزرگ نظر آئے جن کو میں نے رویا میں ایک اونچے مقام پر کھڑے تقریر کرتے دیکھا تھا۔چنانچہ میں نے موسیٰ خاں کو کہا کہ الحمد للہ میری ساری کی ساری خواب پوری ہوگئی۔نماز میں حضرت سید نا مرزا محمود احمد صاحب (خلیفتہ مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ) جو اس وقت کوئی گیارہ برس کے ہو نگے میری دائیں طرف کھڑے تھے۔مزید بیان کیا کہ میں نے اپنی رؤیا کے پورا ہونے پر مسجد مبارک میں حضرت احمد کے دست مبارک پر بیعت کر لی اور احمدیت میں داخل ہو گیا۔اور میرا نام الحکم میں شائع ہوا۔بیعت کے بعد دو دن اور ٹھہر کر وطن واپس چلا آیا۔اور اس کے بعد دسمبر میں ہر سال جلسہ سالانہ کے موقع پر قادیان آتارہا۔اور حضرت احمد کی صحبت سے مستفید ہوتا رہا۔حضرت با بوشاہ دین صاحب:۔فرماتے تھے کہ ۱۹۰۱ء میں نوشہرہ سے بجانب درگئی مالا کنڈ ریلوے لائن بڑھائی گئی۔حضرت بابوشاہ دین صاحب جو حضرت احمد کے پاؤں کی طرف دفن ہیں مردان کے ریلوے اسٹیشن کے سب سے پہلے اسٹیشن ماسٹر مقرر ہوئے۔وہ نہایت مخلص، دیندار اور با اخلاق احمدی تھے۔اور احمدیت کے قابل قدر مبلغ تھے جن کی جدو جہد سے بکٹ گنج مردان میں جماعت احمدیہ کی بنیاد پڑی۔آپ مہمان نواز اور جاذب شخصیت کے مالک تھے۔آپ کے نیک نمونہ اور حسن اخلاق سے نوشہرہ سے لے کر درگئی تک اکثر ریلوے ملا زم احمدیت میں داخل ہوئے۔جولائی ۱۹۰۱ء میں میاں محمد یوسف صاحب،مرزا میراحمد صاحب اور مرزا امیراکبر صاحب عرائض نویسان ہوتی نے بیعت کی۔یہ وہاں کے ابتدائی احمدی تھے اور نماز اور درس قرآن حضرت