اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page xx of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page xx

xi روایات پر مشتمل ہے۔حضرت بھائی جی کی روایات کئی لحاظ سے سلسلہ کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت اور مقام رکھتی ہیں۔وصال حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، خطبہ الہامیہ اور جلسہ اعظم مذاہب کے حالات کے متعلق آپ کی روایات بالخصوص بہت ہی بیش قیمت اور تاریخی اہمیت کی حامل ہیں اور تربیتی وتبلیغی دونوں لحاظ سے بہت ضروری اور مفید ہیں احباب جماعت کو انفرادی اور اجتماعی طور پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں یہ کتاب خریدنی چاہئے اور اس کی اشاعت کو وسیع سے وسیع تر کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔مجالس انصار اللہ۔خدام الاحمدیہ اور لجنات اما ء اللہ کو بھی تربیتی اغراض سے اس کتاب کو بکثرت خریدنا اور پڑھنا چاہئے۔حقیقت یہ ہے کہ اصحاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روایات و حالات کو محفوظ کرنا تنہا ایک شخص کے بس کا کام نہیں ہے۔ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ اس سلسلے میں فاضل مؤلف کی مدد کرنے کی کوشش کرے۔مثلاً۔(۱) ”ہم صحابہ سے حالات لکھوانے اور انہیں مؤلف تک پہنچانے کی کوشش کریں۔(۲) رسالہ "اصحاب احمد کے مستقل خریدار بنیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی تحریک کریں۔(۳) ذی استطاعت اصحاب اس کتاب کے اخراجات میں بطور عطایا حصہ لیں۔اور اس کی اکٹھی جلدیں خرید کر جماعت میں اس کو تقسیم کریں۔(۴) دعاؤں کے ساتھ مؤلف کی مدد کریں۔ہمیں توقع ہے کہ احباب جماعت جس رنگ میں بھی ممکن ہو سکے اس پاک اور مفید کام میں فاضل مؤلفہ کی اعانت فرمائیں گے تاکہ وہ اس کام کو یکسوئی اور اطمینان کے ساتھ سرانجام دے سکیں۔(مورخہ ۵/۸/۲۱) بقية تبصر کتاب کے آخر میں روایات کے بعد ملاحظہ فرمائیں۔(ناشر) ۶۔قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب دام عزہ از راہ کرم رقم فرماتے ہیں:۔