اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 166 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 166

166 وفات پائی۔موصی تھے۔فی الحال ربوہ میں امانت کے طور پر دفن ہیں آپ کی تصویر موجود نہیں ہے۔بقیہ سنجرہ:۔نجابت علی خاں مرحوم والد محمد بخش (صحابی) از بطن اہلیہ اول احمد علی مرحوم ( صحابی ) از بطن اہلیہ دوم) عابد علی خاں عباس علی خاں محمد یوسف علی خاں عزیز احمد خاں رضیہ بیگم نصیب جان اہلیہ نواب خاں غیر احمدی) (اہلیہ عبداللطیف غیر احمدی) م حالات مہیا کر نیوالوں نے تحریر کیا ہے کہ ان کی بیعت گویا کہ والد صاحب کے ساتھ کی یعنی ۱۹۰۲ء کی ہے میرے نزدیک یہ درست نہیں جو اس امر سے ظاہر ہے کہ ان کے والد کی بیعت ۱۹۰۲ء کی تھی اس لئے البدر مورخہ ۲۳/۱۰/۰۳ کی فہرست بیعت میں ان کی دونوں اہلیہ اور دو بیٹوں کے اسماء موجود ہیں۔لیکن خود والد چوھدری نجابت علی خان ) کا نام نہیں کیونکہ وہ پہلے بیعت کر چکے تھے۔اور یہ بیعت بذریعہ خط تھی۔سو اسی طرح البدر بابت ۲۳/۱۰/۰۳ والی بیعت کے اسماء میں ( جو شہادات وقرائن سے بذریعہ خط متعین ہوتی ہے )‘میاں احمد علی صاحب کا نام جو مرقوم ہے نہیں ہونا چاہئے تھا کیونکہ بقول حالات مہیا کر نیوالوں کے وہ ۱۹۰۲ء میں بذریعہ خط بیعت کر چکے تھے تو پھر دس گیارہ ماہ کے بعد دوبارہ خط بیعت میں اپنا نام لکھوانے کی کیا ضرورت تھی۔سو مؤلف کے نزدیک چوہدری احمد علی صاحب نے اپنے والد صاحب کے ساتھ ۱۹۰۲ء میں بیعت نہیں کی بلکہ اکتوبر ۱۹۰۳ء میں بذریعہ خط کی۔البتہ جو بیعت احمد علی صاحب ولد نجابت علی صاحب کی مندرجہ الحکم مورخہ ۲۴/۸/۰۵ ( صفحہ ۲ کال ۴) اس وقت کی ہوگی جب دستی بیعت کا موقع ملا کیونکہ دوبارہ بذریعہ خط بیعت کرنے کی ضرورت نہ تھی۔آپ نے ڈیڑھ مربع اراضی تحصیل وہاڑی ( ضلع ملتان ) میں خرید لی تھی جس پر آپ کی اولاد آباد ہے۔آپ نمبر دار تھے اب دوسری اہلیہ کے بطن سے آپ کا بڑا لڑ کا افضال احمد نمبر دار ہے یہ کل تین بھائی اور ایک بہن ہیں جو زندہ ہیں اور پہلی اہلیہ کے بطن سے کوئی اولا دزندہ نہیں۔