اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 165 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 165

165 رکن تھے۔آپ نے حضرت حاجی غلام احمد صاحب سکنہ کر یام سے قبل ۱۹۰۲ء میں بیعت کر لی تھی۔اور بعد ازاں حضرت مسیح موعود کی زیارت کا شرف بھی حاصل ہوا تھا۔بحالت ایمان ۱۹۱۹ ء میں وفات پائی۔آپ کے نانا اور حاجی صاحب کے دادا بھائی تھے۔( شجرہ بحالات حاجی صاحب ) آپ رسم ورواج کے سخت مخالف اور دینی احکام کے پابند تھے۔آپ کی تصویر نہیں ہے۔آپ کا ذکر حاجی صاحب کے حالات میں درج ہو چکا ہے۔جملہ حملو چوہدری احمد علی خانصاحب :۔آپ کے بیٹے چوہدری احمدعلی صاحب نے عمر پچھتر سال ۱۹۵۸ء میں ان کی بیعت بالفاظ نجابت علی خاں صاحب موضع کر یام۔احکم بابت ۷/۲/۲ میں شائع ہوئی (صفحہ ۹۱۶) گویا حضرت حاجی غلام احمد صاحب سے ان کی تصدیق ہو گئی کہ آپ کی بیعت سے پہلے چوہدری صاحب نے بیعت کی تھی۔البدر بابت ۹/۱۰/۰۳ میں اہلیہ نجابت علی خاں صاحب ، اہلیہ نجابت علی خانصاحب ( گویا دوبار۔مولف) عابد علی خانصاحب محمد یوسف علی خانصاحب کے الفاظ میں بیعت درج ہے ( صفحیم ۳۰) یہ بیعت بذریعہ خط معلوم ہوتی ہے۔(تفصیل دیکھے زیر عنوان صحابہ کرام سکنہ موضع کریام) (۲۱) اہلیہ اول مسماۃ میر و اور اہلیہ دوم مسماۃ دولی دونوں کو حضرت مسیح موعود کی زیارت کا موقع نہیں ملا۔اور دونوں نے بحالت ایمان علی الترتیب ۱۹۱۲ء اور ۱۹۴۴ء میں وفات پائی۔(۳) عابد علی خاں آپ کے بیٹے نے بعمر ۵۶ سال ۱۹۴۹ء میں وفات پائی۔گویا ۱۹۰۳ء میں بوقت بیعت دس سال کی عمر ہوگی۔آپ نے حضرت مسیح موعود کی زیارت نہیں کی۔والد صاحب نے آپ کی بیعت خط میں لکھوادی تھی۔(۴) محمد یوسف علی خاں ( ولادت ۱۹۰۱ء۔وفات ۱۹۵۰ء) گویا ۱۹۰۳ء میں دو سال کی عمر ہوگی۔جب والد صاحب نے بیعت میں نام لکھوایا۔آپ کو حضرت مسیح موعود کی زیارت کا موقع نہیں ملا۔آپ نے کافی عرصہ تک احمدیہ پرائمری سکول کر یام میں بطور نائب مدرس کام کیا۔اگلے صفحہ پر ملاحظہ فرمائیں