اصحاب احمد (جلد 10) — Page 153
153 ☆ چوہدری ولی محمد صاحب :۔آپ کے فرزند محترم چوہدری ولی محمد صاحب نے بھی ۱۹۰۳ء میں بیعت کی توفیق پائی۔اور بعد ازاں حضرت مسیح موعود کی زیارت بھی نصیب ہوئی تقسیم ملک کے موقع پر قافلہ کے ہمراہ اکتوبر ۱۹۴۷ء میں بطرف پاکستان ہجرت کرتے ہوئے راستہ میں ہی بعمر ستر سال بحالت ایمان جاں بحق ہوئے آپ کی اہلیہ کا نام حکیمن تھا۔چوہدری گل محمد صاحب :۔محترم چوہدری گل محمد صاحب ولد چوہدری عمر بخش صاحب نمبر دار قوم راجپوت سکنہ موضع کریام ( جالندھر) اپنے والد کے بعد نمبر دار بنے۔آپ نے۱۹۰۳ء میں بیعت کی۔اور حضرت مسیح موعود کی زیارت کا موقعہ پایا۔بیان کرتے تھے کہ ایک دفعہ ہم نے حضور کے ہمراہ کھانا کھایا۔دینداری کا جذ بہ آپ میں نمایاں تھا۔اور دنیوی امور سے بھی خوب واقفیت رکھتے تھے۔آپ نے بعمر ۶۵ سال ۱۹۴۹ء میں بحالت ایمان وفات پائی۔آپ کی تصویر موجود نہیں ہے۔البدر مورخه ۲۳/۱۰/۰۳ ( صفحه ۳۲۰) کی فہرست بیعت میں میاں ولی محمد صاحب آپ کا نام موجود ہے کیونکہ یہ بیعت بذریعہ خط معلوم ہوتی ہے۔زیر عنوان ” صحابہ کرام موضع کر یام میں ملاحظہ فرمائیے۔آپ کے والد محترم اور اہلیہ محترمہ برکت بی بی نے بھی اسی سال بیعت کی تھی لیکن آیا حضور کی زیارت کا ان کو موقع ملایا نہیں۔یہ امر قابل تحقیق ہے۔گل محمد صاحب، اہلیہ گل محمد صاحب، عمر بخش نمبر دار چراغ محمد ، جنت بی بی صاحب نساء کے اسماء فہرست بیعت مندرجہ البدر بابت ۱۰/۰۳/ ۹ میں موجود ہیں (صفحہ ۳۰۴) اس کی مزید تصدیق ان میں سے بعض کے بیانات سے یقینی طور پر ہو جاتی ہے کہ یہ بیعت بذریعہ خط تھی اس کی کچھ تفصیل زیر عنوان صحابہ کرام سکنہ موضع کریام دیکھیں) ان میں سے چراغ محمد زندہ ہیں اور بتاتے ہیں کہ مجھے حضرت مسیح موعود کی زیارت کا موقع نہیں ملا۔اور میری ولادت ۱۸۹۵ء کی ہے۔والد صاحب نے اپنے نام کے ساتھ میرا نام بھی بیعت کے لئے لکھوایا ہوگا۔جنت بی بی نے ۱۱/۴۸/ ۸ کو بعمر ۴۸ سال بمقام لاہور وفات پائی گویا ۱۹۰۳ء میں بوقت بیعت وہ بمشکل تین سال کی ہونگی انہوں نے بھی حضور کی زیارت نہیں کی تھی۔بیعت کرتے ہوئے والد نے ان کا نام بھی لکھوایا ہوگا۔صاحب نساء کا ذکر اسی جلد میں بحالات چوہدری گا ہے خاں دوسری جگہ کیا گیا ہے۔