اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 138 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 138

138 خانگی زندگی:۔تیرہ سال کی عمر میں ۱۸۹۶ء میں آپ کی شادی محترمہ حرمت بیگم صاحبہ سکنہ موضع لنگر وعد تحصیل نواں شہر سے ہوئی۔جیسا کہ گذشتہ حاشیہ میں حوالہ دیا گیا ہے۔موصوفہ نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی تھی پھر ان کو زیارت کا موقع ملا۔۱۲ جنوری ۱۹۵۱ء کو اللہ تعالیٰ کو پیاری ہوئیں۔آخر تک جماعت احمدیہ سے وابستہ رہیں۔اللهم اغفر لها وارحمها۔صاحب اولاد تھیں۔اولا درزمیندارہ کام کرتی ہے۔آپ ۱۹۳۱ء اور اپریل ۱۹۳۶ء کی مشاورت میں شامل ہوئے۔چوہدری نذیر احمد صاحب :۔آپ نے بیان کیا کہ میری ولادت ۱۸۹۵ء کی ہے۔میں نے بچپن میں والدہ محترمہ کے ہمراہ بہعمر ۹-۱۰ سال قادیان جا کر حضرت مسیح موعود کی زیارت کی اور حضور کے گھر (دار مسیح میں ) بھی گیا۔آپ صاحب اولاد ہیں اور تقسیم ملک کے بعد چک ۱۰۹ گوگیرہ برانچ تحصیل جڑانوالہ ضلع لائلپور میں مقیم ہیں۔جو انہوں نے دو شادیاں کیں۔مالی فراخی :۔آپ کے والد صاحب تین مربعہ اراضی کے مالک تھے ان کی وفات کے بعد دونوں بھائیوں میں یہ مشتر کہ رہی اور اس کا انتظام آپ ہی کے سپر د ر ہا جو آپ خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے رہے۔اور اس کی آمد سے دو مربع اراضی چک 1 گیمبر والہ (ضلع منٹگمری) میں آپ نے خرید لئے اور وہاں نمبر داری بھی مل گئی۔پھر اسے فروخت کر کے میاں چنوں میں ایک مربع خرید اتقسیم ملک کے بعد وہ بھی فروخت کر دیا۔اراضی کی خرید وفروخت سے کافی منافع ہوا۔چنانچہ دوسری جنگ عظیم میں آپ نے سرکار کو ایک لاکھ بیس ہزار روپیہ بطور قرض دیا۔قیام پاکستان پر آپ چک ۱۰۹ گوگیرہ برانچ ( تحصیل جڑانوالہ ضلع لائل پور) میں مستقل طور پر آباد ہو گئے۔اس چک کے علاوہ چک ۱۰ اگ ب اور چک ۶۲ گ۔ب میں اراضی اور باغ الاٹ ہوئے اور چک ۱۰اگ ب میں آپ نمبر دار بھی مقرر ہوئے۔حضرت حاجی غلام احمد صاحب نے خواب دیکھا تھا کہ چوہدری صاحب نمبر دار مقرر ہوئے ہیں اور یہ خواب دوبارہ پوری ہوئی۔☆☆ اولاد کے لئے دیکھئے شجرہ جو حضرت حاجی غلام احمد خانصاحب کے سوانح میں درج ہے۔یہ حالات اخویم چوہدری احمد دین صاحب بی اے۔کی وساطت سے حاصل ہوئے آپ کی اولاد درج ذیل ہے از بطن محترمه حکومت بیگم صاحبہ (اہلیہ اولی ) عبدالرشید از بطن محترمه عنایت بیگم صاحبہ (اہلیہ ثانیہ ) محمد سرور ، محمد انور۔نصیر احمد۔سروری بیگم۔اکبری بیگم اور نسیم اختر۔