اصحاب احمد (جلد 10) — Page 120
120 انفرادی تبلیغ شروع ہے۔مبلغین اور علماء مرکز سے آ رہے ہیں۔احمدیوں کے دلوں میں ایک خاص حرکت تھی۔اور مخالفت بھی پورے زوروں پر تھی۔مخالف علماء بھی دور دور کے شہروں سے آتے تھے۔اور مخالفین کے بھی کافی جلسے ہوتے تھے۔ہر جگہ ان کی باتوں کا نہایت معقول طور پر جواب دیا جاتا تھا۔ہمارے دوآبہ کے چیدہ چیدہ گاؤں مثلاً کر یام۔راہوں بنگہ۔گنا چور کر یہ۔سڑوعہ۔کا ٹھگڑھ۔صاحبہ۔بیگم پور۔بیرم پور۔گڑھ شنکر۔پنام۔ہوشیار پور۔جالندھر۔دوسوہہ کیتھاں وغیرہ وغیرہ کا سنجیدہ طبقہ احمدیت کی آغوش میں آگیا تھا۔علاقہ کے احمدی اور غیر احمدی سب حاجی صاحب کی نیکی۔تقوی۔طہارت اور ہمدردی کے قائل تھے۔آپ ہر ایک کی پوری مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے۔آپ کو ہر احمدی کی ہر بات کا خیال رہتا تھا۔ہمارے علاقہ میں اکثر شادیاں حضرت حاجی صاحب کی کوشش سے سرانجام پائیں۔سب کو آپ پر اعتماد تھا۔اور مناسب رشتہ کروانے کی آپ میں خاص اہلیت تھی۔جس قدر شادیاں ان کی معرفت ہوئیں ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بابرکت ثابت ہوئی ہیں۔اور خاندان دینی و دنیاوی نعماء سے مالا مال ہوا ہے۔میری اپنی شادی کا واقعہ یوں ہوا۔کہ میرا گاؤں صاحب واقع تحصیل گڑھ شنکر ضلع ہوشیار پور کافی بڑا قصبہ تھا۔وہاں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے مجھے احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔میرے والد صاحب چوہدری نواب خان صاحب ڈاکٹر تھے گاؤں میں باعزت خاندان تھا۔جب میں نے بیعت کی تو حضرت حاجی صاحب کو خاص خوشی ہوئی۔میں ایف۔اے کا امتحان دے کر گاؤں میں رہتا تھا۔حاجی صاحب جب بھی ہمارے علاقہ میں دورہ فرماتے۔میرے پاس ضرور تشریف لاتے۔مبلغین کی مرکز سے تشریف آوری پر ہمارے ہاں جلسہ کرواتے میرا خاص طور خیال رکھتے کہ گھبرا نہ جاؤں۔ہمارے گاؤں میں شیعہ لوگوں کا بہت زور تھا۔مگر اس کا مجھ پر کوئی اثر نہ تھا۔احمدیت قبول کرنے سے پیشتر برادری میں کئی باعزت خاندانوں سے مجھے رشتے آئے تھے۔مگر اب میری دلی خواہش یہ تھی کہ میری شادی کسی مخلص احمدی خاندان میں ہو۔تا ہمارے گاؤں میں احمدیت ترقی کرے۔ایک روز میں نے اپنا یہ ارادہ حاجی صاحب کی خدمت میں عرض کیا۔آپ از حد خوش ہوئے۔اور فرمایا میری اپنی دلی خواہش تھی کہ آپ کی شادی میری معرفت ہو۔جس سے خاندان میں دینی ترقی ہو۔نیز فرمایا کہ آپ شادی کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دیں۔میں خود مناسب رشتے کا انتظام کروں گا۔میں ملازمت کے سلسلے میں لاہور چلا آیا وہاں آپ کا خط مجھے ملا کہ آپ کے رشتے کا انتظام ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے بھی میری تائید فرمائی ہے۔آپ بھی دعا اور