ارضِ بلال

by Other Authors

Page 80 of 336

ارضِ بلال — Page 80

مارا پیٹا گیا۔ارض بلال- میری یادیں خاکسار کا پروگرام دوره موریطانیہ 1995 ء میں گیمبیا سے خاکسار دو معلمین مکرم علیو فائی اور مکرم موڈ و سار صاحب موریطانیہ کے ساتھ دورہ پر روانہ ہوا۔مکرم عثمان دابو صاحب بطور ڈرائیور ہمارے ساتھ تھے لیکن موریطانین امیگریشن والوں نے ہمیں واپس سینیگال بجھوا دیا۔مکرم احمد گئی صاحب اور مکرم علی فائی صاحب بطور معلم سینیگال سے ایک معلم مکرم احمد گئی صاحب کو موریطانیہ بجھوایا گیا۔انہوں نے کئی ماہ ادھر قیام کیا اور بڑی حکمت عملی کے ساتھ پیغام حق پہنچایا۔چند دوستوں کو ڈاکار میں منعقد ہونے والی تربیتی کلاس میں لے کر آئے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے چند مقامات پر بیعتیں حاصل ہوئیں۔بعد ازاں سینیگال سے مکرم علیو فائی صاحب کو بھی چند ماہ کے لئے موریطانیہ میں تبلیغ وتربیت کی سعادت ملی۔80 60